’’عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سعید بن یربوع کے گھر تشریف لائے اور ان کی بینائی ختم ہونے پر ان سے تعزیت کی۔(علاوہ ازیں انہیں یہ بھی)فرمایا:’’ لَا تَدَعِ الْجُمُعَۃَ وَلَا الصَّلَاۃَ فِيْ مَسْجِدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ‘‘۔’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں جمعہ اور(باجماعت)نماز نہ چھوڑنا۔‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’ لَیْسَ لِيْ قَائِدٌ ‘‘۔’’مجھے لانے والا کوئی نہیں۔‘‘ انہوں نے فرمایا:’’ فَنَحْنُ نَبْعَثُ إِلَیْکَ بِقَائِدٍ ‘‘۔’’سو ہم آپ کو لانے والا شخص بھیج دیتے ہیں۔‘‘ ’’ فَبَعَثَ إِلَیْہِ بِغُلَامٍ مِنَ السَّبِيِّ ‘‘۔[1]’’تو انہوں نے قیدیوں میں سے ایک غلام ان کی طرف بھیج دیا۔‘‘ امام عبدالرزاق نے ثابت بن حجاج کے حوالے سے روایت نقل کی ہے،(کہ)انہوں نے بیان کیا:’’عمر بن خطاب نماز(پڑھانے)کے لیے تشریف لائے۔لوگوں کی طرف رخ فرمایا اور مؤذن کو حکم دیا،تو وہ اٹھا۔پھر فرمایا:’’ وَاللّٰہِ! لَا نَنْتَظِرُ لِصَلَاتِنَا أَحَدًا ‘‘۔’’واللہ! ہم اپنی نماز کے لیے کسی کا بھی انتظار نہیں کرتے۔‘‘ پھر ارشاد فرمایا:’’ مَا بَالُ أَقْوَامٍ یَتَخَلَّفُوْنَ،یَتَخَلَّفُ بِتَخَلُّفِہِمْ آخَرُوْنَ۔