Maktaba Wahhabi

95 - 220
’’اطاعت‘‘ اللہ تعالیٰ کے احکام کی پابندی اور ممنوعات سے پرہیز کے ذریعہ ہوتی ہے۔ کیوں کہ اطاعت نام ہے حکم کو بجالانے اور ممنوعات کو چھوڑ دینے کا۔ ’’شرک سے براء ت‘‘ یہ ہے کہ اس سے علیحدہ اور الگ ہوجایا جائے۔ یہ علیحدگی و بیزاری مشرکین سے علیحدگی اور بیزاری کو مستلزم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {قَدْ کَانَتْ لَکُمْ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ فِیْ اِِبْرٰہِیْمَ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ اِِذْ قَالُوْا لِقَوْمِہِمْ اِِنَّا بُرَئٰٓ ؤُا مِنْکُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ کَفَرْنَا بِکُمْ وَبَدَا بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمُ الْعَدَاوَۃُ وَالْبَغْضَآئُ اَبَدًا حَتّٰی تُؤْمِنُوْا بِاللّٰہِ وَحْدَہٗٓ} (الممتحنۃ: ۴) ’’تمہارے لیے ابراہیم میں اور ان لوگوں میں جو کہ ان کے ساتھ ان کے شریک حال تھے ایک عمدہ نمونہ ہے جب کہ ان سب نے اپنی قوم سے کہہ دیا کہ ہم تم سے اور جن کو تم اللہ کے سوا معبود سمجھتے ہو ان سے علیحدہ اور بیزار ہیں ہم تمہارے منکر ہیں اور ہم میں اور تم میں ہمیشہ کے لیے عداوت اور بغض ظاہر ہوگیا جب تک کہ تم اللہ واحد پر ایمان نہ لائو۔‘‘ ٭٭٭ وَہُوَ ثَلاَثُ مَرَاتِبَ: الْاِسْلَامُ، وَالْاِیْمَانُ، وَالْاِحْسَانُ، وَکُلُّ مَرْتَبَۃٍ لَہَا اَرْکَانٌ۔ اور اس کے تین مرتبے ہیں: اسلام ، ایمان اور احسان۔ اور ہر مرتبے کے کچھ ارکان ہیں۔ ………………… شرح ………………… مؤلف علیہ الرحمہ نے بیان کیا ہے کہ دین اسلام کے اوپر تلے تین مرتبے ہیں: اسلام، ایمان اور احسان۔ اس کی دلیل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ فرمان ہے جو آپ نے عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کے اندر اسلام، ایمان اور احسان سے متعلق جبرئیل علیہ السلام کے سوالات کے
Flag Counter