سے توبہ کرائی جائے گی‘ اگر توبہ کرلے تو ٹھیک ورنہ قتل کردیا جائے گا- ہم اللہ کی پناہ چاہتے ہیں -یہ ساری باتیں قولی (زبانی) ارتداد ہیں۔ ۲-عملی ارتداد: عملی ارتداد : جیسے نماز کا ترک کرنا‘ چنانچہ انسان کا نماز نہ پڑھنا خواہ وہ اس بات کا اقرار بھی کرتا ہوکہ نماز فرض ہے، لیکن نماز نہ پڑھتا ہو تو اہل علم کے صحیح ترین قول کے مطابق ایسا شخص مرتد ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ العَهدُ الذي بَينَنا وبَينَهُم الصلاةُ، فمن تَرَكَها فَقَد كَفَرَ ‘‘ ہمارے اور ان (کافروں) کے درمیان جو عہد (فرق) ہے وہ نماز ہے‘ تو جس نے اسے ترک کردیا اس نے کفر کیا۔ اس حدیث کو امام احمد‘ ابوداود‘ ترمذی‘ نسائی اور ابن ماجہ رحمہم اللہ نے صحیح سند سے روایت کیا ہے،[1] نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: |
Book Name | توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات القصیم |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 100 |
Introduction |