جنت میں داخل کرے اور چاہے تو یونہی بخش دے۔[1] ثالثاً: کفر اکبر اور کفر اصغر کے درمیان فرق: ۱- کفر اکبر انسان کو دین اسلام سے خارج کر دیتا ہے: جبکہ کفر اصغر دین اسلام سے خارج نہیں کرتا۔ ۲-کفر اکبر تمام اعمال کو ضائع وبرباد کر دیتا ہے: جبکہ کفر اصغر تمام اعمال کو ضائع نہیں کرتابلکہ اس میں کمی پیدا کرتا ہے۔ ۳-کفر اکبر کا مرتکب جہنم میں ہمیشہ ہمیش رہے گا : جبکہ کفر اصغر کا مرتکب اگر جہنم میں داخل بھی ہوا تو اللہ تعالیٰ اسے معاف کرسکتا ہے۔ ۴-کفر اکبر جان ومال کو حلال کردیتا ہے: جبکہ کفر اصغر جان و مال کو حلال نہیں کرتا۔ ۵ -کفر اکبر کافر اور مومنوں کے درمیان عداوت و دشمنی کو واجب کر دیتا ہے: چنانچہ مومنوں کے لئے اس سے محبت اوردوستی رکھنا جائز نہیں خواہ وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، جبکہ کفر اصغرمطلق طور پر دوستی رکھنے سے منع نہیں |
Book Name | توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات القصیم |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 100 |
Introduction |