وعالم‘ ان پڑھ‘ کتابی (جسے کتاب دی گئی ہو) اور عام و خاص وغیرہ میں کوئی فرق نہیں، اور یہ بات دین اسلام میں بدیہی طور پر معلوم ہے۔ دوسری قسم: جولوگ دین اسلام کی طرف منسوب ہیں اور اس بات کے دعویدار ہیں کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتے ہیں : پھر ان سے اس کے خلاف کوئی چیز سرزد ہوتی ہے ‘ اور وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ دین اسلام پر باقی ہیں اور مسلمانوں میں سے ہیں، تو ایسے لوگوں کو کافر قرار دینے کے بہت سے اسباب ہیں ‘ جو مجموعی طور پر اللہ اور اس کے رسول کی تکذیب‘ اس کے دین کی عدم پابندی اور اس کے لوازم کی طرف لوٹتے ہیں۔[1] ثانیاً: تکفیر کے تمام اسباب چار نواقض میں داخل ہیں : قول‘ یا فعل‘ یااعتقاد‘ یا شک اور تردد۔ امام العصر علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز - اللہ ان پر رحم فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے- فرماتے ہیں :’’اسلامی عقیدہ کے کچھ قوادح |
Book Name | توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات القصیم |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 100 |
Introduction |