الجاہلیۃ، و إذا أسأت في الإسلام أخذت بالأول والآخر‘‘[1] جب تمہارا اسلام اچھا ہوگا تو تم سے زمانۂ جاہلیت میں کئے گئے اعمال کا مواخذہ نہیں کیا جائے گا، اور اگر تم اسلام میں برائی کروگے تو تم سے اول و آخر دونوں کا مواخذہ کیا جائے گا۔ ۶-اسلام کے سبب اللہ تعالیٰ بندے کے لئے اس کی حالت کفر اور حالت اسلام دونوں زمانوں کی نیکیاں اکٹھا کردے گا: کیونکہ حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کے حدیث ہے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! زمانۂ جاہلیت میں جونیکیاں میں نے صدقہ‘ غلام کی آزادی اور صلہ رحمی وغیرہ کی شکل میں کی ہیں ‘ ان کے سلسلہ میں آپ کا کیا خیال ہے‘ کیا ان کا کوئی اجر وثواب مجھے ملے گا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: |
Book Name | توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات القصیم |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 100 |
Introduction |