رضا کے لئے عمل کرنے سے منع کرتا ہے، اسی طرح اسلام اللہ واحد کی عبادت کا حکم دیتا ہے، دین ‘ نفس‘ عزت وآبرو‘ عقل اور مال کی حفاظت کرتا ہے، یہ دین ہر زمانہ، ہر خطہ اور ہر امت کے لئے لائق اور مناسب ہے، اس دین کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو کمال انسانی کے ہر وصف میں مخلوق میں سب سے اعلیٰ ہیں اور اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پوری مخلوق کے سردارہیں۔[1] ۲۲- اسلام کچھ عظیم اور نمایاں خصوصیات کا حامل ہے: ان میں سے چند خصوصیات حسب ذیل ہیں : (الف) دین اسلام اللہ کی جانب سے ہے: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ ﴿٣﴾ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ﴾[2] وہ اپنی من مانی کچھ نہیں کہتے۔بلاشبہ وہ اتاری گئی وحی ہوا کرتی ہے۔ |
Book Name | توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات القصیم |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 100 |
Introduction |