لئے رسول بنا کر مبعوث فرمایا ہے اور آپ کو نور کے نام سے موسوم کیا ہے کیونکہ اللہ عزوجل نے آپ کے ذریعہ حق کو روشن کیا ‘اسلام کو غلبہ عطافرمایااور کفر کو نابود کیاہے، اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللّٰہِ نُورٌ وَكِتَابٌ مُّبِينٌ﴾ [1] یقینا تمہارے پاس اللہ کی طرف سے نور اور روشن کتاب آئی ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ﴿٤٥﴾ وَدَاعِيًا إِلَى اللّٰہِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُّنِيرًا﴾ [2] اے نبی! ہم نے آپ کو گواہ‘ خوشخبری دینے والا اورڈرانے والا بناکر بھیجا ہے۔ اور اپنے حکم سے اللہ کی طرف بلانے والا اور روشن چراغ بنا کر بھیجا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ وہ اپنی کتاب (قرآن کریم) کے ذریعہ اپنی رضا کے پیروکاروں کو سلامتی کی راہوں کی رہنمائی فرماتا ہے اور انہیں کفر |
Book Name | توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات القصیم |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 100 |
Introduction |