ایک قسم ہے کافر‘ فاسق‘ ظالم‘ منافق اور مشرک کی،اور دوسری ہے کفر سے کمتر کفر‘ ظلم سے کمتر ظلم‘ فسق سے کمتر فسق‘ نفاق سے کمتر نفاق اور شرک سے کمتر شرک کی۔ چنانچہ بڑا کفر اور شرک انسان کو دین اسلام سے خارج کردیتا ہے، کیونکہ وہ کلی طور پر دین کی بنیادوں کے خلاف ہے، جبکہ چھوٹا ایمان میں کمی پیدا کرتا ہے اور اس کے کمال کے منافی ہے اور اس کے مرتکب کو اسلام سے خارج نہیں کرتا، اسی لئے علماء کرام نے اللہ کی ناز ل کردہ شریعت سے فیصلہ نہ کرنے والے کے حکم کے بارے میں تفصیلی گفتگو فرمائی ہے۔ سماحۃ الشیخ امام عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’جو اللہ کی نازل کردہ شریعت کے علاوہ سے فیصلہ کرے وہ (درج ذیل) چار قسموں میں کسی ایک قسم میں ہوگا: ۱- جو یہ کہے کہ میں اس (اللہ کی نازل کردہ شریعت کے علاوہ) سے فیصلہ اس لئے کرتاہوں کہ وہ شریعت اسلامیہ سے افضل ہے، تو ایسا شخص کفر اکبر کا مرتکب ہے۔ |
Book Name | توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات القصیم |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 100 |
Introduction |