Maktaba Wahhabi

99 - 183
ٹریفک قوانین کی پاسداری شرعی اصولوں کی روشنی میں  ترجمہ وتلخیص: حافظ احمد [1] زیرِ نظر تحریر دراصل عرب کے عالم دین ’’فضل اللہ ممتاز ‘‘ کے تحقیقی مقالہ ’’الأحکام الفقھيۃ المتعلقۃ بحوادث السير‘‘کا ترجمہ وتلخیص ہے ۔ جس میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق حکومتی قوانین کی پاسداری اور اس حوالے سے جاری کردہ قوانین کاشرعی رو سے تفصیلی جائزہ لیاگیاہے ۔ ہمارے فاضل دوست حافظ احمد نے اس کے اہم مباحث کو بغرض افادہ قارئین اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ اور جس مقام پر وضاحت واضافے کی ضرورت محسوس کی گئی وہ بھی کیا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس تحریر سے کماحقہ مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔ ادارہ الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید الأنبیاء والمرسلین نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین۔۔۔۔۔۔۔ أما بعد! اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے بنی نوع انسان پر بے شمار نعمتیں نازل فرمائی ہیںان نعمتوں میں سے ایک نعمت سواری ہے۔ پرانے وقتوں میں انسان سواری کے لئے جانوروں کا استعمال کرتے تھے لیکن وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ جہاں انسان نے دیگر شعبوں میں ترقی کی وہاںاس نے سفری صعوبتوں کو کم کرنے کے لئے گاڑی کی ایجاد کی۔
Flag Counter