Maktaba Wahhabi

31 - 183
(6)سیدناجابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرماتے ہوئے سناکہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے مدینہ کو طابہ (پاک اوربہتر )کانام دیاہے ۔[1] (7)سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مدینہ کی گلیوں پر فرشتے ایستادہ ہیں تاکہ اس میں طاعون اوردجال داخل نہ ہو سکیں ۔[2] (8)سیدناسعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اہل مدینہ کیلئےبری سوچ سوچے گا تووہ ایسے گل سڑ کر تباہ ہوجائیگا جس طرح نمک پانی میں گل جاتاہے ۔[3] (9)سیدناانس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سفر سے واپسی پر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر مدینہ کی دیواروں پر پڑتی تو فرط ِجذبات سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم  سواری کو دوڑاتے اوراسکوتیزکر دیتے ۔[4] (10)سیدناابو بکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مدینہ میں دجال کاخوف اوردبدبہ داخل نہیںہوسکے گا،اس وقت مدینہ کے سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازے پر دو فرشتے ایستادہ ہوںگے۔[5] (10)سیدناا نس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعافرمائی کہ یااللہ ! مدینہ میں مکہ معظمہ سے دگنی برکت نازل فرما۔ [6] مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت:  (1)سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری مسجد (نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ) کی
Flag Counter