Maktaba Wahhabi

113 - 183
احکام ومسائل ازفضیلۃالشیخ محمد صالح المنجدحفظہ اللہ[1] مسئلہ:زیور کی زکوٰۃ کے بارے میں اہل علم کی تفصیلی آراء اور ان کےدلائل سوال: میں نے آپ کی ویب سائٹ پر خواتین کے زیور پر زکوٰۃ واجب ہونے سے متعلق متعدد فتاوی جات پڑھے ہیں ، لیکن میں نے کچھ مشائخ سے سنا ہے کہ خواتین کے زیور میں زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی، اس اختلاف کا کیا سبب ہے؟ اور اس بارے میں صحیح موقف کیا ہے؟ الجواب بعون اللہ الوھاب اول: تمام اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سونا اور چاندی سکوں کی شکل میں ہوں یا ڈلی کی شکل میں اس کی زکوٰۃ ادا کرنا واجب ہے۔ لیکن سونے اور چاندی سے بنے ہوئے خواتین کے زیورات سے متعلق اختلاف ہے، کہ ان میں زکوٰۃ ہوگی یا نہیں؟
Flag Counter