Maktaba Wahhabi

150 - 183
اپنا مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری سعی وکوشش قبول فرمائے۔ تصنیف میں مشکوٰۃ المصابیح ربع اول کا ترجمہ کیا یہ کتاب ’’کتاب الایمان ، کتاب العلم، کتاب الطہارۃ اور کتاب الصلوٰۃ ‘‘پر مشتمل ہے اس ترجمہ میں ایک جانب عربی عبارت اور دوسری جانب ترجمہ اور نیچے حدیث کی توضیح اور مسائل بیان کئے گئے ہیں۔ وفات شیخ الحدیث مولانا محمد اسمعیل سلفی نے 20 ذی قعدہ 1387ھ؁ مطابق 20 فروری 1968ء؁ گوجرانوالہ میں انتقال کیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون مولانا حافظ محمد یوسف گکھڑوی رحمہ اللہ نے نماز جنازہ پڑھائی ۔راقم آثم کو بھی جنازہ میں شرکت کی سعادت حاصل ہے۔
Flag Counter