Maktaba Wahhabi

152 - 183
(2) مولانا ابو سعید محمد حسین بٹالوی (م 1338ھ) علمائے اہل حدیث میں سب سے پہلے مشہور اہلحدیث عالم مولانا ابو سعید محمد حسین بٹالوی (م1338ھ) قادیانیت کی تردید میں میدان میں آئے۔ مولانا بٹالوی کا شمار علمائے فحول میں ہوتاتھا۔علوم اسلامیہ کے متبحر عالم تھے شیخ الکل حضرت مولانا سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی کے ارشد تلامذہ میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ ان کا رسالہ ماہنامہ اشاعۃ السنۃ عیسائیت اور قادیانیت کی تردید میں وقف تھا اس رسالہ کے بارے میں مولوی ابو یحییٰ امام خان نوشیروی (م1966م) لکھتے ہیں : جماعت اہلحدیث کا سب سے پہلا رسالہ جس نے کئی سال تک علم وفن کی خدمت کی ، عیسائیوں کے الزامات کا جواب دیا مرزائے قادیان کے کفریہ نظریات کا استیصال کیا۔[1] مولانا بٹالوی نے یہ رسالہ 1294ھ/1877م میں بٹالہ ضلع گورداس پوری (مشرقی پنجاب) سے جاری کیا۔ مولانا بٹالوی مرحوم کا سب سے عظیم کارنامہ امت مرزائیہ کی تکفیر پر سب سے پہلا متفقہ فتویٰ ہے۔جو مولانا بٹالوی اور حضرت شیخ الکل میاں سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ کی مشترکہ مساعی کے نتیجے میں ظہور میں آیا مولانا بٹالوی نے برصغیر پاک وہند کے تمام علمائے فقہی مسلک کے علماء سے مرزا قادیانی کی تکفیر پر فتویٰ حاصل کیا ان علماء کی تعداد (200) ہے جنہوں نے اپنے فتویٰ میں لکھا کہ : مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے پیروکار دائرۂ اسلام سے خارج ہیں۔ مولانا بٹالوی نے اس فتویٰ کے علاوہ درج ذیل رسائل بھی قادیانی فتنہ کی تردید رقم فرمائے: ۱۔ خیالی مسیح اور اس کے فرضی حواری سے گفتگو ۲۔ تین گواہ ۳۔ مرزا قادانی اور مرزائیوں کے بارے میں چند سوالات
Flag Counter