Maktaba Wahhabi

51 - 183
کےساتھ اور سرکاری( سعودی حکومت کی) سرپرستی میں ہونے چاہئیں ، اس کے ساتھ مناسب قراء اور صلاح وتقویٰ اور علم شرعی سےمالا مال لوگوںکو منتخب کرکے وہاں بٹھایاجائے اس کے ساتھ مسلسل ان کی نگرانی بھی کی جاتی رہنی چاہئے ، اسی ذریعہ سے اصل دوا یعنی شرعی دم اور سببِ دوا یعنی مادی وطبی اشیاء میں جمع ممکن ہے ۔ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا علاج میں یہی منہج ہو اکرتاتھا جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ تم دو شفاؤں کو لازم پکڑو قرآن اور شہد ‘‘۔[1] علامہ سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فرمان میں طبِ بشری اور طب الٰہی دونوں کو یکجا کردیاہے ‘‘۔[2] چونکہ لوگوں کی غالب واکثر بیماریوں کی وجہ نظر بد ہوتی ہے اور اس حدیث ( العین حق ) (نظر بر حق ہے )کا معنی یہ ہے اللہ کا ذکر کئے بغیر کسی کی توصیف وتعریف کرنا ( زبان کا زہر ہے ) نہ کہ اس سے مراد آنکھ بطور آلہ مراد ہے ۔ اس کی نسبت آنکھ کی جانب ا س لئے کی گئی ہےکہ کیونکہ حقیقت حال کا وصف وہی بیان کر رہی ہوتی ہے ، اس وقت موقع پر موجود شیاطین اسے لے کر موصوف کو تکلیف دینے کی ٹھان لیتے ہیں ( اللہ کے حکم سے ) کیونکہ نظر بد کا یہ مفہوم شرعی میرے علم کے مطابق شاید اس سے پہلے بیان نہیں ہوا ، لہٰذا میں نے اس کتابچہ میں بے پناہ کوشش کی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بعد عقیدہ کے متخصص علماء کرام کی رہنمائی سے(دم) کی شرعی اصول بندی کردی جائے جوکہ زیادہ ضروری تھا ۔ [3] میں اللہ سے درخواست کرتا ہوں جو عظمت والا ہے اور بڑی عظمت والے عرش کا مالک ہے کہ وہ اس کتابچہ کو پڑھنے والے اسے لوگوں تک پہنچانے والےاور اس کے لکھنے والے کیلئے دعا کرنے والے کو اس سے فائدہ پہنچائے ۔ {إِنْ أُرِيدُ إِلَّا الْإِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ} [هود: 88]
Flag Counter