Maktaba Wahhabi

184 - 589
امام ابن جریر رحمہ اللہ نے اس آیت کی تفسیر میں کہا ہے: ’’أي لا یطیع بعضنا بعضا في معصیۃ اللّٰه‘‘[1] [یعنی اللہ کی معصیت میں ہم ایک دوسرے کی اطاعت نہ کریں ] اللہ نے مزید فرمایا: ﴿ وَلاَ تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰہِ اِِلٰھًا اٰخَرَ اِِنِّیْ لَکُمْ مِّنْہُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ﴾ [الذاریات:۵۱] [اور اللہ کے ساتھ کوئی معبود نہ بناؤ، بلا شبہہ میں تمھارے لیے اس کی طرف سے کھلا ڈرانے والا ہوں ] نیز فرمایا: ﴿ لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ﴾ [المائدۃ: ۱۷] [بلا شبہہ یقینا وہ لوگ کافر ہو گئے جنھوں نے کہا کہ بے شک اللہ مسیح ہی تو ہے، جو مریم کا بیٹا ہے] نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰہَ ثَالِثُ ثَلٰثَۃٍم وَ مَا مِنْ اِلٰہٍ اِلَّآ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ﴾ [المائدۃ: ۷۳] [بلا شبہہ یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنھوں نے کہا بے شک اللہ تین میں سے تیسرا ہے، حالانکہ کوئی بھی معبود نہیں مگر ایک معبود] مجوسیوں کے نزدیک دو خدا ہیں ، نصاریٰ تین اور ہنود کے ٹھہرائے ہوئے معبود بے شمار ہیں ۔ انھوں نے ساری مخلوق کو معبود ٹھہرا لیا، مگر اللہ تعالیٰ کی پرستش نہ کی۔ گویا یہ ہنود سارے مشرکوں کے سردار ہیں کہ یہ چھتیس کروڑ معبود بتاتے ہیں ، وقد خاب من افتریٰ۔ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے: ﴿ قُلْ اَتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَمْلِکُ لَکُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا﴾ [المائدۃ: ۷۶] [کہہ دے کیا تم اللہ کے سوا اس چیز کی عبادت کرتے ہو جو تمھارے لیے نہ کسی نقصان کی
Flag Counter