Maktaba Wahhabi

99 - 180
کے لئے داخل ہوجاؤ جو متکبرین کے لئے بہت بری جگہ ہے۔‘‘ (سورہ نحل ، آیت نمبر 29-28) مسئلہ33 کافر کی روح قبض کرتے وقت فرشتے ان کے چہروں پر تھپڑ اور پیٹھوں پر کوڑے مارتے ہیں اور ساتھ ساتھ آگ کے عذاب کی خوشخبری بھی دیتے ہیں۔ ﴿ وَلَوْ تَرٰیٓ اِذْ یَتَوَفَّی الَّذِیْنَ کَفَرُوا الْمَلٰئِکَۃُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْھَھُمْ وَاَدْبَارَھُمْ وَذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِ ﴾ (50:8) ’’کاش تم وہ منظر دیکھ سکو جب فرشتے کافروں کی روح قبض کررہے ہوتے ہیں اور (ساتھ ساتھ) ان کے چہروں اور پیٹھوں پر ضربیں لگا رہے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں اب جلنے کے عذاب کا مزہ چکھو ۔‘‘ (سورۃ انفال ، آیت نمبر 50 ) ﴿ فَکَیْفَ اِذَا تَوَفَّتْھُمُ الْمَلٰئِکَۃُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْھَھُمْ وَاَدْبَارَھُمْ ﴾ (27:47) ’’ اس وقت کیا حال ہوگا (کافروں کا )جب فرشتے ان کی روح قبض کریں گے( اورساتھ )ان کے چہروں اور پیٹھوں پر مار رہے ہوں گے ۔‘‘(سورۃ محمد ، آیت نمبر 27) مسئلہ 34 کافر کی روح قبض کرنے سے پہلے فرشتے اسے خوب ڈانٹتے ڈپٹتے ہیں اور رُسواکن عذاب سے دوچار ہونے کا مژدہ سناتے ہیں ۔ ﴿ وَلَوْ تَرٰیٓ اِذِاالظّٰلِمُوْنَ فِیْ غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَالْمَلٰئِکَۃُ بَاسِطُوْآاَیْدِیْھِمْ اَخْرِجُوْآ اَنْفُسَکُمْ اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْھُوْنِ بِمَا کُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَی اللّٰہِ غَیْرَ الْحَقِّ وَکُنْتُمْ عَنْ آیٰتِہٖ تَسْتَکْبِرُوْنَ علیہم السلام ﴾(93:6) ’’کاش تم کافروں کو اس وقت دیکھو جب وہ موت کی سختیوں میں( پھنسے)ہوتے ہیں اور فرشتے ہاتھ پھیلائے ہوئے کہہ رہے ہوتے ہیں نکالو اپنی جانیں ‘ آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا کیونکہ تم اللہ کی طرف ناحق باتیں منسوب کیا کرتے تھے اور اس کی آیتوں سے تکبر کیا کرتے تھے۔‘‘ (سورۃ انعام ، آیت نمبر 93) مسئلہ 35 کافر کی روح قبض کرنے کے لئےسیاہ چہرے والے عذاب کے
Flag Counter