Maktaba Wahhabi

175 - 180
’’کاش میری قوم کو معلوم ہوتا کہ میرے رب نے کس چیز کی بدولت میری مغفرت فرمادی ۔‘‘ مسئلہ160 قبر میں سوال و جواب میں کامیابی اور جنت کی نعمتیں پانے کے بعد مومن آدمی واپس دنیا میں جاکر اپنے عزیزو اقارب کو نیک انجام کی خبر دینا چاہتا ہے لیکن اسے اجازت نہیں ملتی ۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 84 اور 100کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ161 شہادت کے بعدشہید کی روح دنیا میں واپس آکردوبارہ شہید ہونا چاہتی ہے لیکن اسے اجازت نہیں دی جاتی۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر147 کے تحت ملاحظہ فرمائیں
Flag Counter