Maktaba Wahhabi

164 - 180
وغیرہ کہتے ہیں میری طرف سے راستہ نہیں ہے (کسی دوسری طرف سے آؤ)۔‘‘ اسے ابن حبان نے روایت کیا ہے ۔ مسئلہ145 تمام نیک اعمال حتی کہ نماز کے لئے مسجد کی طر ف چل کر جانے والے قدم بھی میت کو عذا ب سے بچاتے ہیں ۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( یُؤْتَیْ الرَّجُلُ فِیْ قَبْرِہٖ فَاِذَا اُتِیَ مِنْ قِبَلِ رَأْسِہٖ دَفَعَتْہُ تِلاَوَۃُ القُرْآنِ وَاِذَا اُتِیَ مِنْ قِبَلِ یَدَیْہِ دَفَعَتْہُ الصَّدَقَۃُ وَاِذَا اُتِیَ مِنْ قِبَلِ رِجْلَیْہِ دَفَعَتْہُ مَشْیُہُ اِلَی الْمَسَاجِدِ )) ۔ رَوَاہُ الطَّبَرَانِیُّ[1] (حسن) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’آدمی جب قبر میں دفن کیا جاتا ہے تو فرشتہ سر کی طرف سے عذاب دینے کے لئے آتاہے تو تلاوت قرآن اسے دور کردیتی ہے جب فرشتہ سامنے سے آتا ہے تو صدقہ خیرات اسے دور کردیتے ہیں اور جب پاؤں کی طرف سے فرشتہ آتا ہے تو مسجدکی طرف چل کر جانا اسے دور کردیتا ہے۔‘‘ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے ۔
Flag Counter