Maktaba Wahhabi

156 - 180
فرشتے بھیجنا۔ اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے موت کے وقت لا الہ الا اللہ نصیب فرمانا۔ اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے ہماری روح کے لئے آسمانوں کے دروازے کھول دینا۔ اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے اپنے مقرب فرشتوں کو ہمارے حق میں خیر و برکت کا محتاج بنانا ۔ اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے ہمارا نام علیین میں لکھنے کا حکم صادر فرمانا۔ اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے قبر کی گھبراہٹ ، خوف اور وحشت سے محفوظ فرمانا۔ اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے ہماری قبر کو چودہویں کے چاند جیسی روشنی سے منور فرمانا۔ اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے ہماری قبر کو حد نگاہ تک فراخ فرمانا ۔ اے ہمارے رحیم وکریم رب…! اپنے رحم و کرم سے ہماری قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا۔ اے ہمارے رحیم وکریم رب…! ہم گناہ گار سیاہ کار آپ کے رحم و کرم کے بھکاری ہیں۔آپ کے رحم وکرم کی بھیگ مانگتے ہیں۔
Flag Counter