Maktaba Wahhabi

134 - 180
بَعْضُہَا بَعْضًا ۔ فَیُقَالُ لَہٗ : ہٰذَا مَعْقَدُکَ ۔ عَلَی الشَّکِّ کُنْتَ وَ عَلَیْہِ مُتَّ ۔ وَعَلَیْہِ تُبْعَثُ ، اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی)) ۔رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [1] (صحیح) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’جب میت قبر میں دفن کی جاتی ہے تو نیک آدمی قبر میں کسی خوف اور گھبراہٹ کے بغیر اٹھ کر بیٹھ جاتا ہے ۔ اس سے پوچھا جاتا ہے ’’تو کون سے دین پر تھا؟‘‘ نیک (مومن) آدمی کہتا ہے ’’ میں اسلام پر تھا۔‘‘ پھر اس سے پوچھا جاتا ہے ’’وہ آدمی کون تھا (جو تمہارے درمیان بھیجا گیا) ؟ ‘‘ مومن آدمی کہتا ہے ’’ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، اللہ کے رسول تھے وہ اللہ کی طرف سے ہمارے پاس معجزات لے کر آئے اور ہم نے ان کی تصدیق کی پھر اس سے پوچھا جاتا ہے’’ کیا تو نے اللہ کو دیکھا ہے؟‘‘وہ کہتا ہے ’’اللہ تعالیٰ کو (دنیا میں ) دیکھنا کسی کے لئے ممکن نہیں۔‘‘ چنانچہ اس کے لئے آگ کی طر ف ایک سوراخ کھولا جاتا ہے اور وہ دیکھتا ہے کہ کس طرح آگ کا ایک حصہ دوسرے کو کھا رہا ہے اسے بتایا جاتاہے کہ ’’دیکھو یہ ہے وہ آگ جس سے اللہ تعالیٰ نے تمہیں بچا لیا ہے۔‘‘ پھر جنت کی طرف ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور مومن آدمی جنت کی بہاریں اور اس میں موجود نعمتیں دیکھتا ہے ا سے بتایاجاتا ہے یہ ہے تمہارا ٹھکانا ، تم نے (ایمان) پر زندگی بسر کی اور اسی ایمان کی حالت پر مرے اور اسی ایمان کی حالت پر ان شاء اللہ اٹھائے جاؤ گے۔ گنہگار آدمی کو قبر میں بٹھایا جاتا ہے تو وہ بہت گھبرایا ہوا اور خوفزدہ ہوتا ہے۔ اسے پوچھا جاتا ہے ’’تو کس مذہب پر تھا؟‘‘ وہ کہتا ہے ’’میں نہیں جانتا ‘‘ پھر پوچھا جاتا ہے ’’وہ آدمی کون تھا؟‘‘ (جو تمہارے درمیان بھیجا گیا) وہ کہتا ہے ’’میں نے لوگوں کو جو کچھ کہتے سنا وہی میں بھی کہتا تھا۔‘‘ جنت کی طرف ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور وہ جنت کی بہاروں اور اس میں موجود، دوسری نعمتوں کو دیکھتا ہے تو اسے بتایا جاتا ہے کہ یہ ہے وہ جنت جس سے اللہ تعالیٰ نے تمہیں محروم کر دیا ہے۔ پھر اس کے لئے ایک دروازہ جہنم کی طرف کھولا جاتا ہے اور وہ دیکھتا ہے کس طرح آگ کا ایک حصہ دوسرے کو کھا رہا ہے ۔ اسے بتایا جاتا ہے ’’یہ ہے تمہارا ٹھکانہ۔‘‘ تو (اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں) شک میں پڑا رہا اور شک کی حالت میں مرا اور ان شاء اللہ شک پر ہی اٹھے گا۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter