Maktaba Wahhabi

105 - 180
بْنَ رَبِیْعَۃَ ! اَلَیْسَ قَدْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَکُمْ رَبُّکُمْ حَقًّا ؟ فَاِنِّیْ قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِیْ رَبِّیْ حَقًّا)) فَسَمِعَ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَوْلَ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم !کَیْفَ یَسْمَعُوْا وَاَنّٰی یُجِیْبُوْا وَقَدْ جَیَّفُوْا قَالَ ((وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ ! مَا اَنْتُمْ بِاَسْمَعَ لِمَا اَقُوْلُ مِنْھُمْ وَ لٰکِنَّہُمْ لاَ یَقْدِرُوْنَ اَنْ یُجِیْبُوْا )) ثُمَّ اَمَرَبِھِمْ فَسُحِبُوْا فَاُلْقُوْا فِیْ قَلِیْبِ بَدْرٍ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ [1] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدرکے مقتولین کو تین دن تک ایسے ہی پڑا رہنے دیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور ان پر کھڑے ہوکر آواز دی فرمایا ’’اے ابو جہل بن ہشام ‘ اے امیہ بن خلف اے عتبہ بن ربیعہ ‘ اے شیبہ بن ربیعہ ! تمہارے رب نے (میرے ذریعے )تمہارے ساتھ جو وعدہ کیا تھا کیا تم نے اسے سچ پالیا (یا نہیں ؟)میرے رب نے میرے ساتھ جو وعدہ کیا تھا میں نے تو اسے سچ پالیا ۔‘‘ حضرت عمررضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد سنا تو عرض کیا ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کیسے سنتے ہیں اور کیا جواب دیتے ہیں حالانکہ یہ تو اب مردار ہو چکے ہیں؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اس ذا ت کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں جو کچھ ان سے کہہ رہاہوں وہ تم ان سے زیادہ نہیں سن رہے ؟ہاں ! البتہ یہ جواب نہیں دے سکتے ۔‘‘پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ٹھکانے لگانے کا حکم دیا تو وہ گھسیٹ کر (بدر کے کنویں )قلیب میں ڈال دیئے گئے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے ۔ مسئلہ 49 تدفین کے بعد جب میت کے اعزہ و اقرباء واپس جاتے ہیں تو میت ان کے قدموں کی آواز سنتی ہے ۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اِنَّ الْعَبْدَ اِذَا وُضِعَ فِیْ قَبْرِہٖ وَتَوَلّٰی عَنْہُ اَصْحَابُہٗ اِنَّہٗ لَیَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِھِمْ اِذَا انْصَرَفُوْا)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جب بندہ اپنی قبر میں دفن کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھی واپس پلٹتے ہیں تومیت اپنے ساتھیوں کے جوتوں کی آواز سنتی ہے ۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے ۔
Flag Counter