Maktaba Wahhabi

98 - 186
مسئلہ 66 ولی کو عورت کی مرضی کے خلاف جبراً کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہئے۔ ﴿ وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآئَ فَبَلَغْنَ اَجَلَہُنَّ فَلاَ تَعْضُلُوْہُنَّ اَنْ یَّنْکِحْنَ اَزْوَاجَہُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَہُمْ بِالْمَعْرُوْفِ ط ذٰلِکَ یُوْعَظُ بِہٖ مَنْ کَانَ مِنْکُمْ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِط ذٰلِکُمْ اَزْکٰی لَکُمْ وَ اَطْہَرُ ط وَاللّٰہُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ، ﴾(232:2) ’’جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دے چکو اور وہ اپنی عدت پوری کر لیں تو پھر انہیں اپنے (پچھلے) خاوندوں سے نکاح کرنے سے نہ روکو جب وہ معروف طریقے سے باہم مناکحت پر راضی ہوں تمہیں نصیحت کی جاتی ہے کہ ایسی حرکت ہر گز نہ کرنا اگر تم اللہ اور روز آخر پر ایمان رکھتے ہو ،تمہارے لئے شائستہ اور پاکیزہ طریقہ یہی ہے کہ اس سے باز رہو اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے۔‘‘(سورہ بقرہ ،آیت نمبر 232) وضاحت : آیت مذکورہ میں نکاح کے لئے خطاب عورت کو نہیں کیا گیابلکہ ولی کو کیاگیاہے جس کا مطلب یہ ہے کہ عورت (کنواری ہویامطلقہ)ازخودنکاح نہیں کرسکتی۔ مسئلہ 67 ولی کی اجازت ورضاکے بغیر کیاگیا نکاح سراسر باطل ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((اَیُّمَا امْرَأَۃٍ نَکَحَتْ بِغَیْرِ اِذْنِ وَلِیِّہَا فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ ، فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ ، فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ ، فَاِنْ دَخَلَ بِہَا فَلَہَا الْمَہْرُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِہَا فَاِنِ اشْتَجَرُوْا فَالسُّلْطَانُ وَلِیٌّ مَنْ لاَ وَلِیَّ لَہَا )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس عورت نے اپنے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کیا وہ نکاح باطل ہے وہ نکاح باطل ہے وہ نکاح باطل ہے( ۔پھر ناجائز نکاح کے بعد )اگر مرد نے ہمبستری کی تو اس پر مہر ادا کرنا فرض ہے جس کے عوض اس نے عورت کی شرمگاہ (اپنے لئے )حلال کرنا چاہی ۔اگر ولی آپس میں اختلاف کریں تو یاد رکھو جس کا کوئی ولی نہ ہو اس کا ولی بادشاہ ہے ۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : 1عورت کا باپ اس کا ولی ہے باپ نہ ہو تو بھائی یا چچا یا دادا یا نانا یا ماموں ولی بن سکتے ہیں ۔یاد رہے اقرب کی موجودگی میں ابعد ولی نہیں بن سکتا۔ 2اولیاء میں اختلاف کی صورت یہ ہے کہ ولایت کاپہلا حق رکھنے والا (خواہ باپ ہو یا بھائی یا چچا ہو)بے دین ہو یا ظالم ہو
Flag Counter