Maktaba Wahhabi

92 - 186
﴿ وَ مِنْ آیٰتِہٖ اَنَّ خَلَقَ لَکُمْ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْکُنُوْ ٓا اِلَیْہَا وَجَعَلَ بَیْنَکُمْ مُؤَدَّۃً وَّ رَحْمَۃً ط اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ ،﴾(21:30) ’’اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری جنس سے بیویاں بنائیں تا کہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو اور تمہارے درمیان محبت اور رغبت پیدا کر دی یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو غور و فکر کرتے ہیں۔‘‘(سورہ روم ،آیت نمبر 21) مسئلہ 50 پاکدامن مرد یا عورت کا نکاح زانیہ عورت یا زانی مرد سے کرنا حرام ہے۔ ﴿ اَلزَّانِیْ لاَ یَنْکِحُ اِلاَّ زَانِیَۃً اَوْ مُشْرِکَۃً ز وَالزَّانِیَۃُ لاَ یَنْکِحُہَآ اِلاَّ زَانٍ اَوْ مُشْرِکٍ ج وَ حُرِّمَ ذٰلِکَ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ ،﴾(3:24) ’’زانی نکاح نہ کرے مگر زانیہ کے ساتھ یا مشرکہ کے ساتھ اور زانیہ کے ساتھ نکاح نہ کرے مگر زانی یا مشرک ،اور یہ حرام کر دیا گیا ہے اہل ایمان پر۔‘‘(سورہ نور ،آیت نمبر 3) مسئلہ 51 حیض آنے سے قبل کم سنی میں نکاح جائز ہے۔ ﴿ وَالَّئِیْ لَمْ یَئِسْنَ مِنَ الْمَحِیْضِ مِنْ نِّسَآئِکُمْ اَنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلٰثَۃُ اَشْہُرٍ وَّالّٰئِیْ لَمْ یَحِضْنَ ط وَ اُوْلاَتُ الْأَحْمَالِ اَجَلُہُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَہُنَّ وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مِنْ اَمْرِہٖ یُسْرًا،﴾(4:65) ’’اورتمہاری عورتوں میں سے جو حیض سے مایوس ہوچکی ہوں ان کے معاملے میں اگر تمہیں کوئی شک ہے تو(معلوم ہونا چاہئے کہ)ان کی عدت تین مہینے ہے اور یہی ان کا حکم ہے جنہیں ابھی حیض نہ آیا ہو اور حاملہ عورتوں کی عدت یہ ہے کہ ان کا وضع حمل ہوجائے جو شخص اللہ سے ڈرے اسی کے معاملے میں وہ سہولت پیدا کردیتاہے۔‘‘(سورہ طلاق،آیت نمبر4)
Flag Counter