Maktaba Wahhabi

90 - 186
ہو جائے گا۔ 7 کسی عورت کو حکومت کسی مرد کی ملکیت میں دے دے تو پھر حکومت اس عورت کو واپس لینے کی مجاز نہیں رہتی بالکل اسی طرح جس طرح ولی عورت کا نکاح کرنے کے بعد واپس لینے کا حقدار نہیں رہتا۔ 8 حکومت کی طرف سے کسی آدمی کو جنگی قیدی کافر کے حقوق ملکیت عطا کرنا ویسا ہی جائز قانونی عمل ہے جیسا کہ نکاح میں ایجاب و قبول کے بعد مرد عورت کا ایک دوسرے کے لئے حلال ہو جانا جائز اور قانونی عمل ہے ۔دونوں قانون ایک ہی شریعت اور ایک ہی شارع سبحانہ و تعالیٰ کے عطا کردہ ہیں۔ 9 جنگی حالات کے عدم تعین کی بناء پر لونڈیوں کی بیک وقت ملکیت کی تعداد کا تعین بھی نہیں کیا گیا۔ 10 لونڈیوں کا قانون اور حکم منسوخ نہیں ہوا بلکہ حسب حالات اور ضرورت قیامت تک کے لئے باقی اورنافذالعمل ہے۔ (ملخصًا از تفہیم القرآن ،جلد اول ،صفحہ)(341-340) مسئلہ 42 اہل کتاب کی پاکدامن عورتوں سے نکاح جائز ہے۔ ﴿ وَالْمُحْصَنٰتُ مِنَ الْمُؤْمِنٰتِ وَ الْمُحْصِنٰتُ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکُمْ اِذَا اٰتَیْتُمُوْہُنَّ اُجُوْرَہُنَّ مُحْصِنِیْنَ غَیْرَ مُسَافِحِیْنَ وَ لاَ مُتَّخِذِیْ اَخْدَانٍ ط وَ مَنْ یَّکْفُرْ بِالْاِیْمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُہٗ وَ ہُوَ فِی الْآخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ ،﴾(5:5) ’’اور وہ پاکدامن عورتیں بھی تمہارے لئے حلال ہیں جو اہل ایمان کے گروہ سے ہیں یا ان قوموں میں سے ہیں جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی بشرطیکہ تم ان کے مہر ادا کر کے ان کے محافظ بنو نہ یہ کہ آزاد شہوت رانی کرنے لگو یا چوری چھپے آشنائیاں کرو اور جس کسی نے ایمان کی روش پر چلنے سے انکار کیا اس کے سارے (نیک )اعمال ضائع ہو جائیں گے اور وہ آخرت میں دیوالیہ ہو گا۔‘‘(سورہ مائدہ ،آیت نمبر 5) وضاحت : 1اہل کتاب کی عورتوں سے نکاح کرنے کی اجازت ہے لیکن انہیں اپنی عورتیں نکاح میں دینے کی اجازت نہیں۔ 2اہل کتاب کی عورتیں مشرک ہوں تو ان سے نکاح کرنا منع ہے ۔ملاحظہ ہو مسئلہ نمبر46 مسئلہ 43 جس بچے نے دو سال کی عمر تک یا اس سے پہلے پہلے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی حرمت رضاعت ثابت ہو گی دو سال کے بعد کسی عورت کا دودھ پینے سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔ ﴿ وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ حَمَلَتْہُ اُمُّہٗ وَہْنًا عَلٰی وَہْنٍ وَ فِصٰلُہٗ فِیْ عَامَیْنَ اَنِ اشْکُرْلِیْ وَلِوَالِدَیْکَ ط اِلَیَّ الْمَصِیْرُ ،﴾(14:31)
Flag Counter