Maktaba Wahhabi

144 - 186
عورت نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !اس کی کیا وجہ ہے کہ جہنم میں عورتیں زیادہ ہیں؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’تم لعنت زیادہ بھیجتی ہو اور اپنے شوہر کی ناشکری کرتی ہو ۔ناقص العقل اور ناقص الدین ہونے کے باوجود میں نے تم سے زیادہ مردوں کی عقل کھونے والا کسی کو نہیں دیکھا۔‘‘اس عورت نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !عورت میں عقل اور دین کی کمی کونسی ہے ؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’عقل کی کمی (کا ثبوت)تو یہ ہے کہ (اللہ تعالیٰ نے )دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر رکھی ہے اور دین میں کمی(کا ثبوت )یہ ہے کہ تم (ہر ماہ )چند دن نماز نہیں پڑھ سکتیں اور رمضان کے مہینے میں کچھ روزے بھی نہیں رکھ سکتیں۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((اِنَّ اَقَلَّ سَکَنِی الْجَنَّۃِ النِّسَائُ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جنتیوں میں عورتوں کی تعداد بہت کم ہے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 166 بیوی انسان کے لئے سخت آزمائش ہے۔ عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اِنَّ فِیْ مَالِ الرَّجُلِ فِتْنَۃً وَ فِیْ زَوْجَتِہٖ فِتْنَۃً وَ وَلَدِہٖ )) رَوَاہُ الطَّبْرَانِیُّ[2] (صحیح) حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’آدمی کے لئے اس کے مال و اولاد اور اس کی بیوی میں فتنہ ہے۔‘‘اسے طبرانی نے روایت کیا ہے
Flag Counter