Maktaba Wahhabi

129 - 186
مسلمانوں میں سے کسی آدمی نے عرض کیا ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کب ہوگا؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب گانے بجانے والی عورتیں ظاہر ہوں گی ،آلات موسیقی عام استعمال ہوں گے اور شرابیں پی جائیں گی۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ نکاح سے متعلق وہ امور جو سنت سے ثابت نہیں 1 نکاح سے قبل منگنی کی رسم اداکرنا۔ 2 لڑکے والوں کا لڑکی والوں کے لئے’’بد‘‘لے کرجانا۔ 3 منگنی کے وقت لڑکے کو سونے کی انگوٹھی پہنانا ۔ 4 مہندی اور ہلدی کی رسم اداکرنا۔ وضاحت : دولہن کو مہندی لگاناجائز ہے لیکن اس کے لئے اجتماع کرنا اور گانے بجانے کا اجتماع کرنا جائزنہیں۔ 5 لڑکے اور لڑکی کو سلامیاں دینا۔ 6 نکاح سے قبل منگیتر کو محرم سمجھنا۔ 7 32 روپے حق مہر مقرر کرنانیزمردکی حیثیت سے بڑھ کر حق مہر مقرر کرنا۔ 8 بیٹی کو گھر بنانے کے لئے(جہیز)سامان مہیا کرنا۔ 9 جہیز کا مطالبہ کرنا۔ 10 دولہا کو سہراباندھنا۔ 11 بارات میں کثیر تعداد لے جانا۔ 12 بارات کے ساتھ بینڈ باجے لے جانا۔ 13 خطبہ نکاح سے قبل لڑکے اور لڑکی کو کلمہ شہادت پڑھوانا۔ 14 نکاح کے بعد حاضرین مجلس میں چھوہارے لٹانا۔ 15 دولہا کے جوتے چرانااور پیسے لے کر واپس آنا۔ 16 لڑکی کو قرآن کے سائے میں گھرسے رخصت کرنا۔ 17 منہ دکھائی اور گود بھرائی کی رسم اداکرنا۔
Flag Counter