Maktaba Wahhabi

102 - 186
چچازاد بھائی آیا تو میں نے اپنی بہن کا نکاح اس سے کر دیا (کچھ دیر بعد )اس نے میری بہن کو (رجعی) طلاق دے دی اور چھوڑ دیا یہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی جب میری بہن کے لئے (کسی دوسری جگہ سے )پیغام نکاح آیا تو چچازاد بھائی بھی نکاح کا پیغام لے کر آ گیا تو میں نے کہا ’’واللہ اب میں کبھی بھی تمہارے ساتھ اس کا نکاح نہیں کروں گا۔‘‘تب میرے معاملے میں یہ آیت نازل ہوئی ’’جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دے چکو اور وہ اپنی عدت پوری کر لیں تو پھر تم انہیں اپنے شوہروں سے نکاح کرنے سے نہ روکو جب وہ معروف طریقہ سے باہم رضامند ہوں۔‘‘(سورہ بقرہ ،آیت نمبر232) حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں (آیت نازل ہونے کے بعد )میں نے اپنی قسم کا کفارہ ادا کیا اور اپنی بہن کا نکاح چچازاد بھائی سے (دوبارہ )کر دیا۔اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter