Maktaba Wahhabi

83 - 120
تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلاَۃِ اِنْ خِفْتُمْ اَنْ یَفْتِنَکُمُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا))فَقَدْ أَمِنَ النَّاسُ فَقَالَ عَجِبْتُ مِمَّا عَجِبْتَ مِنْہُ فَسَأَلْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عَنْ ذٰلِکَ فَقَالَ((صَدَقَۃٌ تَصَدَّقَ اللّٰہُ بِہَا عَلَیْکُمْ فَاقْبِلُوْا صَدَقَتَہٗ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ [1] حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا ’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر تمہیں کافروں کے ستانے کا خوف ہو تو نماز ِ قصر کرلینے میں کوئی حرج نہیں او راب جبکہ زمانہ امن ہے(تو کیا پھر بھی قصر کی رخصت ہے)تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا مجھے بھی تمہاری طرح تعجب ہوا تھا ، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ(دورانِ سفر خوف ہو یا نہ ہو)اللہ تعالیٰ نے تمہیں صدقہ دیا ہے ، لہٰذا اس کا صدقہ قبول کرو۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:سَأَلْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عَنِ الصَّوْمِ ، فَقَالَ((حَتّٰی یَتَبَیَّنَ لَکُمُ الْخَیْطُ الْاَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الْاَسْوَدِ))قَالَ فَأَخَذْتُ عَقَالَیْنَ اَحَدُہُمَا اَبْیَضٌ وَ الْآخِرُ اَسْوَدٌ فَجَعَلْتُ اَنْظُرُ اِلَیْہِمَا فَقَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِا شَیْئًا لَمْ یَحْفَظْہُ سُفْیَانَ ، قَالَ((اِنَّمَا ہُوَ اللَّیْلُ وَ النَّہَارُ))۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [2] حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روزے کے بارہ میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’(سحری اس وقت تک کھاؤ پیو)جب تک سفید دھاری سیاہ دھاری سے الگ نظر نہ آئے۔‘‘ چنانچہ میں نے دو ڈوریاں لیں۔ ان میں سے ایک سفید ، دوسری سیاہ تھی اور(رات بھر)دونوں کی طرف دیکھتا رہا(میں نے یہ صورتحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی تو)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کوئی ایسی بات کہی ، جو ابو سفیان کو یاد نہیں رہی۔ پھر فرمایا ’’اس سے مراد رات اور دن ہے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ﴿اَلَّذِیْنَ آمَنُوْا وَ لَمْ یَلْبَسُوْا اِیْمَانَہُمْ بِظُلْمٍ﴾شَقَّ ذٰلِکَ عَلَی الْمُسْلِمِیْنَ فَقَالُوْا:یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم!وَ أَیُّنَا لاَ یَظْلِمُ نَفْسَہٗ ، قَالَ((لَیْسَ
Flag Counter