Maktaba Wahhabi

90 - 120
وُجُوْبُ الْعَمَلِ بِالسُّنَّۃِ سنت پر عمل کرنا واجب ہے مسئلہ نمبر 52:اللہ تعالیٰ کے احکامات کی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات بھی واجب الاتباع ہیں۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ خَطَبَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَقَالَ((اَیُّہَا النَّاسُ قَدْ فَرَضَ اللّٰہُ عَلَیْکُمُ الْحَجَّ فَحَجُّوْا))فَقَالَ رَجُلٌ کُلَّ عَامٍ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ؟ فَسَکَتَ حَتّٰی قَالَہَا ثَلاَثًا ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((لَوْ قُلْتُ نَعَمْ وَ جَبَتْ وَ لَمَّا اسْتَطَعْتُمْ))ثُمَّ قَالَ((ذُرُوْنِیْ مَا تَرَکْتُکُمْ فَإِنَّمَا ہَلَکَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ بِکَثْرَۃِ سَؤَالِہِمْ وَ إِخْتِلاَفِہِمْ عَلٰی اَنْبِیَائِ ہِمْ فَإِذَا اَمَرْتُکُمْ بِشَیْئٍ فَاٰتُوْا مِنْہُ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَ إِذَا نُہَیْتُکُمْ عَنْ شَیْئٍ فَدَعُوْہُ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا جس میں ارشاد فرمایا ’’اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے ، لہٰذا حج کرو۔‘‘ ایک آدمی نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!کیا ہر سال حج ادا کریں؟‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے ۔ اس آدمی نے تین مرتبہ سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اگر میں ’’ہاں‘‘ کہہ دیتا تو تم پر ہر سال حج ادا کرنا واجب ہو جاتا او رپھر اس پر عمل کرنا تمہارے لئے ممکن نہ ہوتا ، لہٰذا جتنی بات میں تم سے کہوں اسی پر اکتفا کیا کرو، اگلے لوگ اسی لئے ہلاک ہوئے کہ وہ اپنے نبیوں سے زیادہ سوال اور اختلاف کرتے تھے ۔‘‘(پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا)’’جب میں تمہیں کسی بات کا حکم دوں تو(کرید کی بجائے)اپنی استطاعت کے مطابق اس پر عمل کرو اور جس چیز سے منع کروں اسے چھوڑ دو۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُعَلّٰی رضی اللّٰہ عنہ قَالَ کُنْتُ اُصَلِّیْ فِی الْمَسْجِدِ فَدَعَانِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ
Flag Counter