Maktaba Wahhabi

81 - 120
إِحْتِیَاجُ السُّنَّۃِ لِفَہْمِ الْقُرْآنِ قرآن سمجھنے کے لئے سنت کی ضرورت مسئلہ نمبر 48:سنت(حدیث)کے بغیر قرآن مجید سے تمام شرعی مسائل معلوم کرنا ممکن نہیں۔ مسئلہ نمبر 49:سنت میں بیان کئے گئے احکامات ، قرآن مجید کے احکامات کی طرح واجب الاتباع ہیں۔ عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ مَعْدِیْ کَرَبَ رضی اللّٰہ عنہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اَنَّہٗ قَالَ:((أَلاَ اِنِّیْ أُوْتِیْتُ الْکِتَابَ وَ مِثْلَہٗ مَعَہٗ اَلاَ یُوْشِکُ رَجُلٌ شَبْعَانٌ عَلٰی أَرِیْکَتِہٖ یَقُوْلُ عَلَیْکُمْ بِہٰذَا الْقُرْآنِ فَمَا وَجَدْتُمْ فِیْہِ مِنْ حَلاَلٍ فَأَحِلُّوْہُ وَ مَا وَجَدْتُمْ فِیْہِ مِنْ حَرَامٍ فَحَرِّمُوْہُ أَلاَ لاَ یُحِلُّ لَکُمْ لَحْمُ الْحِمَارِ الْأَہْلِیِّ وَ لاَ کُلُّ ذِیْ نَابٍ مِنَ السَّبُعِ وَ لاَ لُقَطَۃُ مُعَاہِدٍ اِلاَّ اَنْ یَسْتَغْنِیْ عَنْہَا صَاحِبُہَا وَ مَنْ نَزَلَ بِقَوْمٍ فَعَلَیْہِمْ اَنْ یَقْرُوْہُ فَاِنْ لَمْ یَقْرُوْہُ فَلَہٗ اَنْ یُعْقِبَہُمْ بِمِثْلِ قِرَاہُ))۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ[1](صحیح) حضرت مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’لوگو، یاد رکھو!قرآن ہی کی طرح ایک اور چیز(یعنی حدیث)مجھے اللہ کی طرف سے دی گئی ہے۔ خبردار!ایک وقت آئے گا کہ ایک پیٹ بھرا(یعنی متکبر شخص)اپنی مسند پر تکیہ لگائے بیٹھا ہوگا او رکہے گا لوگو!تمہارے لئے یہ قرآن ہی کافی ہے اس میں جو چیز حلال ہے بس وہی حلال ہے اور جو چیز حرام ہے بس وہی حرام ہے ۔ حالانکہ جو کچھ اللہ کے رسول نے حرام کیا ہے وہ ایسے ہی حرام ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے ۔ سنو!گھریلو گدھا بھی تمہارے
Flag Counter