Maktaba Wahhabi

8 - 120
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ وَالْعَاقِبَۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ ، اَمَّا بَعْدُ! دین ِ اسلام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اسی طرح فرض ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کی اطاعت فرض ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے: ﴿مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ﴾(80:4) ’’جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔‘‘(سورہ نساء ، آیت نمبر 80) سورہ محمد میں ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے: ﴿یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ لاَ تُبْطِلُوْا اَعْمَالَکُمْ﴾(33:47) ’’اے لوگو ، جو ایمان لائے ہو!اللہ اور رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کی اطاعت کرو(اور اطاعت سے انحراف کرکے)اپنے اعمال ضائع نہ کرو۔‘‘(سورہ محمد ، آیت نمبر 33) وجوب ِ اطاعت کی وجہ بھی خود اللہ تعالیٰ نے واضح فرمادی ہے: ﴿وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰی، اِنْ ہُوَ اِلاَّ وَحْیٌ یُّوْحٰی ،﴾(53:3۔4) ’’محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اپنی مرضی سے کوئی بات نہیں کرتے بلکہ وحی ، جو ان پر نازل کی جاتی ہے ، وہ اس کے
Flag Counter