Maktaba Wahhabi

101 - 120
أَلسُّنَّۃُ وَالصَّحَابَۃُ سنت ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی نظر میں مسئلہ نمبر 59:صحابہ کرام رضی اللہ عنہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام اقوال و افعال کی مَن و عَن اسی طرح پیروی کرنے کی کوشش فرماتے جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنتے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے دیکھتے تھے، چند مثالیں ملاحظہ ہوں۔ مسئلہ نمبر 60:اتباع سنت کے لئے سنت کی مصلحت اور حکمت سمجھ میں آنا ضروری نہیں۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ بَیْنَمَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُصَلِّیْ بِأَصْحَابِہٖ إِذْ خَلَعَ نَعْلَیْہِ فَوَضَعَہُمَا عَنْ یَسَارِہٖ فَلَمَّا رَأَی ذٰلِکَ الْقَوْمُ أَلْقَوْا نِعَالَہُمْ فَلَمَّا قَضٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم صَلاَ تَہٗ ، قَالَ((مَا حَمَلَکُمْ عَلٰی إِلْقَائِ نِعَالِکُمْ ؟))قَالُوْا رَأَیْنَا کَ أَلْقَیْتَ نَعْلَیْکَ فَأَلْقَیْنَا نِعَالَنَا فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((إِنَّ جِبْرِیْلَ أَتَانِیْ فَاَخْبَرَنِیْ أَنَّ فِیْہَا قَذَرًا))اَوْ قَالَ((أَذًی))وَ قَالَ((إِذَا جَائَ اَحَدُکُمْ اِلَی الْمَسْجِدِ فَلْیَنْظُرْ فَاِنَّ رَأَی فِیْ نَعْلَیْہِ قَذَرًا اَوْ أَذًی فَلْیَمْسَحْہُ وَلْیُصَلِّ فِیْہِمَا))رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ[1](صحیح) حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو نماز پڑھا رہے تھے کہ دوران ِ نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جوتے اتار کر بائیں جانب رکھ دیئے ۔ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے دیکھا تو انہوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیئے ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ختم کی ، تو انہوں نے دریافت فرمایا ’’تم لوگوں نے اپنے جوتے کیوں اتارے؟‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ’’ہم نے چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو
Flag Counter