Maktaba Wahhabi

102 - 120
جوتے اتارتے دیکھا ، لہٰذا ہم نے بھی اپنے جوتے اتار دیئے ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’مجھے جبرائیل علیہ السلام نے آکر بتایا ’’میرے جوتوں میں غلاظت ہے ۔‘‘ یا کہا ’’تکلیف دہ چیز ہے۔‘‘(لہٰذا میں نے جوتے اتار دیئے)پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو نصیحت فرمائی ’’جب مسجد میں نماز پڑھنے آؤ تو پہلے اپنے جوتوں کو اچھی طرح دیکھ لیا کرو، اگر ان میں غلاظت ہو تو اسے صاف کر لو ، پھر ان میں نماز پڑھو۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ رَافِعٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ اسْتَخْلَفَ مَرْوَانُ اَبَاہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ عَلَی الْمَدِیْنَۃِ وَ خَرَجَ اِلٰی مَکَّۃَ فَصَلّٰی لَنَا اَبُوْہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ الْجُمُعَۃَ فَقَرَأَ بَعْدَ سُوْرَۃِ الْجُمُعَۃِ فِی الرَّکْعَۃِ الْآخِرَۃِ إِذَا جَائَ کَ الْمُنَافِقُوْنَ قَالَ فَأَدْرَکْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ حِیْنَ انْصَرَفَ فَقُلْتُ لَہٗ إِنَّکَ قَرَأْتَ بِسُوْرَتَیْنِ کَانَ عَلِیُّ ابْنُ اَبِیْ طَالِبٍ یَقْرَأُ بِہِمَا بِالْکُوْفَۃِ، فَقَالَ اَبُوْہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقْرَأُ بِہِمَا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ [1] حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مروان نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ کا(قائم مقام)گورنر بنایا اور(خود کسی کام سے)مکہ چلے گئے ۔ اسی دوران حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نماز جمعہ پڑھائی ، پہلی رکعت میں سورہ جمعہ اور دوسری رکعت میں سورہ منافقون تلاوت کی۔ حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نماز کے بعد میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملا اور عرض کیا آپ نے وہی سورتیں تلاوت فرمائیں جو حضرت علی رضی اللہ عنہ(اپنے عہد ِ خلافت میں)کوفہ میں پڑھایا کرتے تھے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دونوں سورتیں نماز ِ جمعہ میں پڑھتے سنا ہے۔(اسی لئے میں نے پڑھی ہیں)‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ نَافِعٍ رَحِمَہُ اللّٰہُ قَالَ سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا مِزْمَارًا قَالَ فَوَضَعَ اِصْبَعَیْہِ عَلٰی أُذُنَیْہِ وَ نَأَی عَنِ الطَّرِیْقِ وَ قَالَ لِیْ یَا نَافِعُ ہَلْ تَسْمَعُ شَیْئًا قَالَ فَقُلْتُ لاَ ، قَالَ:فَرَفَعَ إِصْبَعَیْہِ مِنْ اُذُنَیْہِ وَ قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مِثْلَ ہٰذَا فَصَنَعَ مِثْلَ ذٰلِکَ ، قَالَ نَافِعٌ:فَکُنْتُ اِذَا ذَاکَ صَغِیْرًا ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ [2]
Flag Counter