Maktaba Wahhabi

51 - 120
اَلسُّنَّۃُ فِیْ ضَوْئِ الْقُرْآنِ سنت قرآن مجید کی روشنی میں مسئلہ نمبر 8:دین کے معاملے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی اطاعت کرنا فرض ہے۔ ﴿یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ وَ لاَ تَوَلَّوْاعَنْہُ وَ اَنْتُمْ تَسْمَعُوْن،﴾(20:8) ’’اے لوگو، جو ایمان لائے ہو!اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور بات سن لینے کے بعد اس سے منہ نہ موڑو۔‘‘(سورہ انفال ، آیت نمبر 20) ﴿وَ اَقِیْمُوا الصَّلاَۃَ وَ آتُوا الزَّکَاۃَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ،﴾(56:24) ’’نماز قائم کرو ، زکاۃ دو اور رسول کی اطاعت کرو، امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا۔‘‘(سورہ نور ، آیت نمبر 56) ﴿مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ وَ مَنْ تَوَلّٰی فَمَا اَرْسَلْنٰکَ عَلَیْہِمْ حَفِیْظًا،﴾(80:4) ’’جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے در اصل اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی اور جس نے رسول کی اطاعت سے منہ پھیرا(اس کا وبال اسی پر ہوگا)ہم نے آپ کو ان پر پاسبان بنا کرنہیں بھیجا۔‘‘(سورہ نساء، آیت نمبر 80) ﴿وَ مَا اَرْسَلْناَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلاَّ لِیُطَاعَ بِإِذْنِ اللّٰہِ﴾(64:4) ’’ہم نے جو بھی رسول بھیجا ہے وہ اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے۔‘‘(سورہ نساء، آیت نمبر 64) ﴿وَ اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَالرَّسُوْلَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ،﴾(132:3) ’’اللہ اور رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘(سورہ آل عمران ، آیت نمبر 132)
Flag Counter