Maktaba Wahhabi

100 - 120
جہنم میں پھینک دوں گا۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِا قَالَ:قَالَ اللّٰہُ((أَنْفِقْ یَا ابْنَ آدَمَ أُنْفِقْ عَلَیْکَ))مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ [1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ’’اے ابن ِ آدم!تو(میری راہ میں)خرچ کر ، تجھ پر خرچ کیا جائے گا۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اللہ تعالیٰ سے براہ راست روایت کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ قرآن مجید کے علاوہ بعض دوسرے شرعی احکامات بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے سکھلائے جاتے تھے۔ ٭٭٭
Flag Counter