Maktaba Wahhabi

99 - 120
روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَرْوِیْہِ عَنْ رَبِّکُمْ قَالَ((لِکُلِّ عَمَلٍ کَفَّارَۃٌ وَ الصَّوْمُ لِیْ وَ أَنَا أَجْزِیْ بِہٖ وَلَخُلُوْفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْیَبُ عِنْدَ اللّٰہِ مِنْ رِیْحِ الْمِسْکِ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ’’ہر عمل کا بدلہ ہے اور روزہ میرے لئے ہے میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، روزہ دار کے منہ کی بُواللہ تعالیٰ کے نزدیک مُشک کی خوشبو سے زیادہ اچھی ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَرْوِیْہِ عَنْ رَبِّہٖ قَالَ((اِذَا تَقَرَّبَ الْعَبْدُ اِلٰی شِبْرًا تَقَرَّبْتُ اِلَیْہِ ذِرَاعًا وَ اِذَا تَقَرَّبَ مِنِّیْ ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ مِنْہُ بَاعًا وَ اِذَا أَتَانِیْ مَشْیًا أَتَیْتُہٗ ہَرْوَلَۃً))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [2] حضرت انس رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ تعالی فرماتا ہے ’’جب کوئی بندہ بالشت بھر میری طرف آتا ہے تو میں ہاتھ بھر اس کی طرف آتا ہوں، جب بندہ ہاتھ بھر میری طرف آتا ہے تو میں دوہاتھ اس کی طرف بڑھتا ہوں جب بندہ چل کر میری طرف آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کی طرف آتا ہوں۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ((أَلْکِبْرِیَائُ رِدَائِیْ وَ الْعَظْمَۃُ إِزَارِیْ فَمَنَ نَازَعَنِیْ وَاحِدًا مِنْہُمَا قَذَفْتُہٗ فِی النَّارِ))رَوَاہُ اَبُوْدَاؤد[3](صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ’’کبریائی میری اوڑھنی ہے اور عظمت میری چادر ہے جس نے ان دونوں میں سے کسی ایک کو مجھ سے چھینا ، میں اسے
Flag Counter