Maktaba Wahhabi

65 - 120
دی، لیکن کچھ لوگوں نے وہ رخصت لینے سے پرہیز کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پتہ چلا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا ، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کے بعد ارشاد فرمایا ’’کیا وجہ ہے کہ جو کام میں کرتا ہوں ، کچھ لوگ اس سے پرہیز کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی قسم!میں لوگوں کی نسبت اللہ تعالیٰ کی منشا اور مرضی سے زیادہ واقف ہوں اور لوگوں کی نسبت زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے ولا ہوں(یعنی تم لوگ نہ تو مجھ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے احکامات سے واقف ہو سکتے ہو نہ مجھ سے زیادہ متقی بن سکتے ہو)‘‘۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 28:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم نہ ماننے والوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سزا دینے کا فیصلہ فرمایا۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ النَّبِیُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((لاَ تُوَاصِلُوْا))قَالُوْا إِنَّکَ تُوَاصِلُ قَالَ((إِنِّیْ لَسْتُ مِثْلُکُمْ إِنِّیْ أَبِیْتُ یُطْعِمُنِیْ رَبِّیْ وَ یَسْقِیْنِیْ))فَلَمْ یَنْتَہُوْا عَنِ الْوَصَالِ قَالَ فَوَاصَلَ بِہِمُ النَّبِیُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَوْمَیْنِ أَوْ لَیْلَتَیْنِ ثُمَّ رَأَوُ الْہِلاَلَ فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((لَوْ تَأَخَّرَ الْہِلاَلُ لَزِدْتُکُمْ کَالْمُنَکَّلِ لَہُمْ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’(افطار کئے بغیر)مسلسل روزے نہ رکھو۔‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!آپ تو رکھتے ہیں؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میں تمہاری طرح نہیں ہوں، مجھے میرا رب رات کو کھلاتا بھی ہے پلاتا بھی ہے ۔‘‘ لیکن اس کے باوجود لوگ باز نہ آئے ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں تب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلسل دو دن یا مسلسل دو رات روزہ رکھا پھر(اتفاق سے)عید کا چاند نظر آگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اگر چاند نظر نہ آتا ، تو میں ابھی مسلسل روزے رکھتا ۔‘‘ گویا ان کو سزا دینے کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات فرمائی(یعنی میرا حکم نہ ماننے والے لوگ بھی میرے ساتھ روزہ رکھتے اور انہیں سزا ملتی)اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 29:سنت کا علم ہوجانے کے بعد اس پر عمل نہ کرنے والے لوگوں کونبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نافرمان کہا۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خَرَجَ عَامَ الْفَتْحِ إِلٰی مَکَّۃَ
Flag Counter