Maktaba Wahhabi

64 - 120
کروں گا ، تیسرے نے کہامیں عورتوں سے الگ رہوں گا اور کبھی نکاح نہیں کرو ں گا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ان سے پوچھا ’’کیا تم نے ایسا اور ایسا کہا ہے؟‘‘(ان کے اقرار پر)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’خبردار!اللہ کی قسم میں تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا اور تم سب سے زیادہ پرہیز گار ہوں ، لیکن میں روزہ رکھتا ہوں ، ترک بھی کرتا ہوں، رات کو قیام بھی کرتا ہوں اورآرام بھی کرتا ہوں ، عورتوں سے نکاح بھی کئے ہیں(یاد رکھو)جس نے میری سنت سے منہ موڑا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَاکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا أَمَرَہُمْ أَمَرَہُمْ مِنْ الْأَعْمَالِ بِمَا یُطِیْقُوْنَ قَالُوْا إِنَّا لَسْنَا کَہَیْئَتِکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اِنَّ اللّٰہَ قَدْ غَفَرَ لَکَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَ مَا تَأَخَّرَ فَیَغْضَبُ حَتّٰی یُعْرَفُ الْغَضَبُ فِیْ وَجْہِہٖ ثُمَّ یَقُوْلُ((إِنَّ اَتْقَاکُمْ وَ أَعْلَمَکُمْ بِاللّٰہِ أَنَا))رَوَاہُ البخاری[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو کسی بات کا حکم فرماتے ، تو انہی کاموں کا حکم دیتے جنہیں وہ کر سکتے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عرض کرتے ’’ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح(اللہ تعالیٰ کے محبوب)تھوڑے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تو اللہ نے اگلی پچھلی ساری خطائیں معاف کردی ہیں(لہٰذا ہمیں زیادہ عبادت کرنے دیجئے)یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنا غصے ہوئے کہ اس کے آثار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر ظاہر ہوئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بے شک میں تم میں سب سے زیادہ پرہیز گار ہوں اور اللہ تعالیٰ کے احکام کے بارے میں سب سے زیادہ جاننے والا ہوں۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ:صَنَعَ النَّبِیُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَرَخَّصَ فِیْہِ فَتَنَزَّہَ عَنْہُ قَوْمٌ فَبَلَغَ ذٰلِکَ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَخَطَبَ فَحَمِدَ اللّٰہَ ثُمَّ قَالَ((مَا بَالُ أَقْوَامٌ یَتَنَزَّہُوْنَ عَنِ الشَّیْئٍ اَصْنَعُہٗ فَوَاللّٰہِ إِنِّیْ لَاَعْلَمُہُمْ بِا اللّٰہِ وَ أَشَدُّہُمْ لَہٗ خَشْیَۃً))مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ [2] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی کام کیا اور لوگوں کو اس کی رخصت دے
Flag Counter