Maktaba Wahhabi

61 - 120
عَنْ کَثِیْرِ بْنِ عَبْدَ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفِ الْمُزَنِیِّ رضی اللّٰہ عنہ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ عَنْ جَدِّیْ اَنَّ رَسُوْلَ اللّّٰہِا قَالَ((مَنْ اَحْیَا سُنَّۃً مِنْ سُنَّتِیْ فَعَمِلَ بِہَا النَّاسُ کَانَ لَہٗ مِثْلُ اَجْرِ مَنْ عَمَلَ بِہَا لاَ یَنْقُصُ مِنْ اُجُوْرِہِمْ شَیْئًا وَ مَنِ ابْتَدَعَ بِدْعَۃً فَعُمِلَ بِہَا کاَنَ عَلَیْہِ اَوْزَارُ مَنْ عَمِلَ بِہَا لاَ یَنْقُصُ مِنْ اَوْزَارٍ مَنْ عَمَلَ بِہَا شَیْئًا))رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [1](صحیح) حضرت کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے میرے باپ نے ، میرے باپ سے میرے دادا نے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے میری سنتوں میں سے کوئی ایک سنت زندہ کی اور لوگوں نے اس پر عمل کیا تو سنت زندہ کرنے والے کو بھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا اس سنت پر عمل کرنیو الے تمام لوگوں کو ملے گا جبکہ لوگوں کے اپنے ثواب میں سے کوئی کمی نہیں کی جائے گی اور جس نے کوئی بدعت جاری کی اور پھر اس پر لوگوں نے عمل کیا تو بدعت جاری کرنے والے پر ان تمام لوگوں کا گناہ ہوگا جو اس بدعت پر عمل کریں گے جبکہ بدعت پر عمل کرنے والے لوگوں کے اپنے گناہوں کی سزا سے کوئی چیز کم نہیں ہوگی۔(یعنی وہ بھی پوری پوری سزا پائیں گے)‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 25:سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے تک پہنچانے والوں کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں۔ عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللّٰہ عنہ عَنْ اَبِیْہِ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ((نَضَّرَ اللّٰہُ إِمْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِیْثًا فَبَلَّغَہٗ فَرُبَّ مُبَلَّغٍ أَحْفَظُ مِنْ سَامِعٍ))رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[2](صحیح) حضرت عبدالرحمن بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ اس آدمی کو تَروتازہ رکھے جس نے ہم سے حدیث سنی اور اسے(جوں کا توں)آگے پہنچا دیا(کیونکہ)اکثر وہ لوگ جن کو حدیث پہنچائی گئی ہو ، وہ سننے والوں سے زیادہ یاد رکھنے والے ہوتے ہیں۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ((نَضَّرَ اللّٰہُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِیْثًا
Flag Counter