Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 7

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

247
کے جوانوں نے تھام رکھے تھے۔ ان میں سے ایک جھنڈا نضر بن حارث کے پاس دوسرا عزیز بن عمیر کے پاس اور تیسرا طلحہ بن ابی طلحہ کے پاس تھا۔ معرکے کا آغاز ہوا تو مجاہدینِ اسلام نے بہت گھمسان کی جنگ کی۔ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے ذریعے سے مسلمانوں کی مدد کی اور مشرکین کی جماعت کو رسوا کن شکست ہو گئی۔ اس موقع پر نضربن حارث کے ساتھ کیا ہوا؟ کیا اسے بھی ابو جہل اور امیہ بن خلف کی طرح میدانِ جنگ میں قتل کر دیا گیا؟ اس کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے ایک درد ناک عذاب تیار کر رکھا تھا۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ نے اسے زندہ رکھا تا کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کی کامیابی کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرے، اور اسے یقین ہو جائے کہ جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے، وہ نہ تو قصے کہانیاں ہیں اور نہ کسی انسان کا کلام ہے بلکہ یہ تو اللہ احکم الحاکمین کا کلام ہے جسے اللہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب اطہر پر نازل کیا۔ اسی لیے چیلنج کے باوجود عرب کے یہ فصیح و بلیغ لوگ قرآن جیسی کو ئی سورۃ نہ لاسکے۔ نضر بن حارث ابتدا میں قتل نہیں کیا گیا بلکہ اسے قیدی بنا لیا گیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کا کامیاب و کامران لشکر مدینہ کی طرف روانہ ہوا۔ جب انھوں نے ’’صفراء‘‘ جگہ پر پڑاؤ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نضر بن حارث کو قتل کر دینے کا حکم صادر فرما دیا۔ چنانچہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی تعمیل میں نضر بن حارث کا سر تن سے جدا کر دیا۔
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
16پہلی آیت
17نزول آیاتِ کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
18ولید بن مغیرہ
29آیات کا سببِ نزول
33اہلِ حق ہمیشہ ستائے گئے
41دوسری آیت
42نزو لِ آیات کے متعلق علماء کرام کے اقوال
43ابو جہل (عمر و بن ہشام)
61ابو جہل کی ہلاکت
65سببِ نزول
70ابوجہل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا معترف تھا
75تیسری آیت
76نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
77جناب ابو طالب
77ابو طالب کی پیدائش
77تربیت
80ابو طالب کی و ا لدہ
80ابو طالب کی اولاد
95دائمی مشعل
100آیات کا سببِ نزول
105آثار و اسباق
112چوتھی آیات
113نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
114ابولہب بن عبدالمطلب
114قرآن کریم میں ابو لہب کا اصل نام عبدالعزی کیوں نہیں آیا؟
124ابو لہب کی وفات
125نزول آیات کے اسباب
125پہلا قول
125دوسرا قول
127تیسرا قول
128خلاصہ کلام
135پانچویں آیت
136نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
137کعب بن اشرف
146آیات کا سبب نزول
150خلاصہ کلام
155تلمود کی دوسری وصیت
159چھٹی آیت
160نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
161امیہ بن خلف
177امیہ بن خلف کی قتل گاہ
181نزولِ آیات کے اسباب
188امیہ بن خلف کی اصل تصویر
192ساتویں آیت
195نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
196عبداللہ بن ابی منافقین کا سرغنہ
208اسباب نزولِ آیات
223منافقوں کی نشانیاں
233آٹھویں آیت
234آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
235نضر بن حارث قصص و لطائف کا ماہر
248آیات کے اسبابِ نزول
Flag Counter