Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 7

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

208
اسباب نزولِ آیات مفسرین اور سیرت نگاروں نے اس ضمن میں ایک واقعہ نقل کیا ہے کہ غزوۂ بنی مصطلق میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کے پانی کے ایک گھاٹ کے قریب پڑاؤ کیا جسے ’’مریسیع‘‘ کہا جاتا ہے۔ لوگ فوراً پانی کی طرف لپکے۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ قبیلہ بنو غفار سے تعلق رکھنے والا ان کا ایک مزدور جہجاہ بن مسعود بھی تھا، وہ دورانِ سفر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے گھوڑے کے ساتھ ساتھ چلتا تھا۔ پانی کی و جہ سے جہجاہ اور سنان بن وبر الجہنی(جو بنو عون بن خزرج کا حلیف تھا) کے درمیان تصادم ہوا اور دونوں لڑ پڑے۔ جہنی نے انصار کو آواز دے کر کہا: ’’اے انصار کی جماعت!‘‘ ادھر جہجاہ نے مہاجرین کو پکارا۔ ’’اے مہاجرین کی جماعت!‘‘ منافقوں کے سردار عبداللہ بن أبی نے جب یہ سنا تو غضبناک ہو گیا۔ اس وقت عبداللہ بن ابی کے پاس اس کی قوم کے چند افراد بھی موجود تھے جن میں سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ وہ ابھی لڑکپن کی عمر میں تھے۔ عبداللہ بن ابی نے کہا: کیا مہاجرین نے ایسا ہی کیا ہے…؟ وہ حسب و نسب میں اپنے آپ کو ہم سے بہتر سمجھتے ہیں اور ہمارے ہی شہر میں رہتے ہوئے ہم سے زیاہ مالدار ہو گئے ہیں۔ اللہ کی قسم! ہم اپنے
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
16پہلی آیت
17نزول آیاتِ کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
18ولید بن مغیرہ
29آیات کا سببِ نزول
33اہلِ حق ہمیشہ ستائے گئے
41دوسری آیت
42نزو لِ آیات کے متعلق علماء کرام کے اقوال
43ابو جہل (عمر و بن ہشام)
61ابو جہل کی ہلاکت
65سببِ نزول
70ابوجہل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا معترف تھا
75تیسری آیت
76نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
77جناب ابو طالب
77ابو طالب کی پیدائش
77تربیت
80ابو طالب کی و ا لدہ
80ابو طالب کی اولاد
95دائمی مشعل
100آیات کا سببِ نزول
105آثار و اسباق
112چوتھی آیات
113نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
114ابولہب بن عبدالمطلب
114قرآن کریم میں ابو لہب کا اصل نام عبدالعزی کیوں نہیں آیا؟
124ابو لہب کی وفات
125نزول آیات کے اسباب
125پہلا قول
125دوسرا قول
127تیسرا قول
128خلاصہ کلام
135پانچویں آیت
136نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
137کعب بن اشرف
146آیات کا سبب نزول
150خلاصہ کلام
155تلمود کی دوسری وصیت
159چھٹی آیت
160نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
161امیہ بن خلف
177امیہ بن خلف کی قتل گاہ
181نزولِ آیات کے اسباب
188امیہ بن خلف کی اصل تصویر
192ساتویں آیت
195نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
196عبداللہ بن ابی منافقین کا سرغنہ
208اسباب نزولِ آیات
223منافقوں کی نشانیاں
233آٹھویں آیت
234آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
235نضر بن حارث قصص و لطائف کا ماہر
248آیات کے اسبابِ نزول
Flag Counter