ابو لہب کی وفات غزوہ بدر کے بعد ابو لہب زیادہ دیر زندہ نہ رہا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے چیچک کی بیماری میں مبتلا کر دیا، وہ اسی بیماری میں مر گیا۔ اس کی میت تین دن تک پڑی رہی۔ اسے کسی نے دفن نہ کیا حتی کہ اس کی لاش سے بد بو آنے لگی۔ اس کے لڑکوں نے اس خوف سے دور سے پانی پھینک کر اسے غسل دیا کہ کہیں یہ موذی مرض انھیں نہ چمٹ جائے۔ قریش چیچک سے طاعون کی طرح بھاگتے تھے، چنانچہ ابولہب کے بیٹوں نے اس کی لاش اٹھا کر مکہ مکرمہ کے بالائی حصے میں ایک دیوار کے پاس پھینک دی، پھر اس پر پتھر ڈال دیے۔ |
Book Name | رجال القرآن 7 |
Writer | ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ |
Publisher | دار السلام |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | 7 |
Number of Pages | 243 |
Introduction |