Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 7

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

246
انصاری لوگوں کا وطن تھا جن کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار ہی کا ایک فرد ہوتا۔‘‘ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿ إِلَّا تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللّٰهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا فَأَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَى وَكَلِمَةُ اللّٰهِ هِيَ الْعُلْيَا وَاللّٰهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ﴾ ’’اگر تم رسول کی مدد نہیں کرو گے تو اللہ تمھیں عذاب دے گا) تحقیق اللہ نے اس وقت بھی ان کی مدد کی تھی جب انھیں کافروں نے نکال دیا تھا، دو ساتھیوں میں سے دوسرا جب وہ دونوں غار میں پناہ گزین تھے۔ جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا: غم نہ کر، بلاشبہ اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ پس اللہ نے اس پر اپنی سکینت نازل کی اور ان کی ایسے لشکروں سے مدد کی جنھیں تم نہیں دیکھ سکتے تھے اور اللہ نے کفر کے کلمے کو نیچا کر دیا اور اللہ کا کلمہ ہی بلند ہے اور اللہ زبردست حکمت والاہے۔‘‘ [1] قریش نے صرف اس بات ہی پر اکتفا نہ کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے شہر سے نکال دیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل وعیال اور پیروکاروں پر وحشیانہ تشدد کریں۔ بلکہ اس سے بڑھ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کو قتل کرنے کے لیے ایک لشکر جرار تیار کیا اور میدان بدر میں مسلمانوں کے مقابلے میں آ کھڑے ہوئے اس جنگ میں کفار نے تین جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ اور یہ تینوں جھنڈے بنو عبدالدار
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
16پہلی آیت
17نزول آیاتِ کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
18ولید بن مغیرہ
29آیات کا سببِ نزول
33اہلِ حق ہمیشہ ستائے گئے
41دوسری آیت
42نزو لِ آیات کے متعلق علماء کرام کے اقوال
43ابو جہل (عمر و بن ہشام)
61ابو جہل کی ہلاکت
65سببِ نزول
70ابوجہل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا معترف تھا
75تیسری آیت
76نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
77جناب ابو طالب
77ابو طالب کی پیدائش
77تربیت
80ابو طالب کی و ا لدہ
80ابو طالب کی اولاد
95دائمی مشعل
100آیات کا سببِ نزول
105آثار و اسباق
112چوتھی آیات
113نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
114ابولہب بن عبدالمطلب
114قرآن کریم میں ابو لہب کا اصل نام عبدالعزی کیوں نہیں آیا؟
124ابو لہب کی وفات
125نزول آیات کے اسباب
125پہلا قول
125دوسرا قول
127تیسرا قول
128خلاصہ کلام
135پانچویں آیت
136نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
137کعب بن اشرف
146آیات کا سبب نزول
150خلاصہ کلام
155تلمود کی دوسری وصیت
159چھٹی آیت
160نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
161امیہ بن خلف
177امیہ بن خلف کی قتل گاہ
181نزولِ آیات کے اسباب
188امیہ بن خلف کی اصل تصویر
192ساتویں آیت
195نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
196عبداللہ بن ابی منافقین کا سرغنہ
208اسباب نزولِ آیات
223منافقوں کی نشانیاں
233آٹھویں آیت
234آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
235نضر بن حارث قصص و لطائف کا ماہر
248آیات کے اسبابِ نزول
Flag Counter