Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 7

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

229
جاتی ہیں جو لوگ اپنے باطن کو اللہ کے لیے خالص نہیں کرتے، ان کے لیے اپنے اعمال کی خرابی کو جاننا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس لیے کہ ان کے دلوں میں خیر و شر ، اصلاح اور فساد کا ترازو ذاتی خواہشات کی طرف جھکتا ہے اور وہ کسی قاعدہ ربانی کی طرف رجوع نہیں کرتے۔ میرے رب نے سچ فرمایا: ﴿ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَكِنْ لَا يَشْعُرُونَ﴾ ’’خبردار ہو جاؤ! یقیناً یہی لوگ فساد کرنے والے ہیں، لیکن انھیں شعور نہیں۔‘‘ [1] بعض لوگ کمینگی اور گھٹیا پن کو طاقت سمجھتے ہیں اور بری تدبیر کو اپنا کمال گردانتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں ان کی سوچ انتہائی حقیر اور گھٹیا پن پر دلالت کرتی ہے۔ قوی اور بہادر آدمی کمینہ، خبیث اور دھوکے باز نہیں ہوتا، نہ وہ کسی کے خلاف سازش کرنے والا، چغلی کرنے والا اور عیب لگانے والا ہوتا ہے، ان گھٹیا چیزوں کا سہارا وہی شخص لیتا ہے جس کا نفس ضعیف ہو، بدن لاغر اور ایمان کمزور ہو تو ایسا شخص ہی منافقت کاسہارا لیتا ہے۔ منافقین نے جو ہتھیار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کمزور مسلمانوں کے خلاف استعمال کیے تھے آج بھی سامراجی لوگ وہی ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔ عریانی اور بے حیائی پھیلانا لوگوں کو فاقہ میں مبتلا کرنا اور اقتصادی محاصرہ کر کے کمزور قوموں کو اپنا غلام بنانا اور ان کے قدرتی وسائل چھیننا آج کے کافروں اور منافقوں کا بہت بڑا حربہ ہے۔ آج ہمارے معاشرے میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو منافقین والا کام انجام دے دیتے ہیں۔ ان کاموں سے منافقین کا ہدف اور مقصد نہایت واضح ہے۔ وہ مسلمانوں کی جمعیت کو توڑنا اور انھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقے سے
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
16پہلی آیت
17نزول آیاتِ کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
18ولید بن مغیرہ
29آیات کا سببِ نزول
33اہلِ حق ہمیشہ ستائے گئے
41دوسری آیت
42نزو لِ آیات کے متعلق علماء کرام کے اقوال
43ابو جہل (عمر و بن ہشام)
61ابو جہل کی ہلاکت
65سببِ نزول
70ابوجہل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا معترف تھا
75تیسری آیت
76نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
77جناب ابو طالب
77ابو طالب کی پیدائش
77تربیت
80ابو طالب کی و ا لدہ
80ابو طالب کی اولاد
95دائمی مشعل
100آیات کا سببِ نزول
105آثار و اسباق
112چوتھی آیات
113نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
114ابولہب بن عبدالمطلب
114قرآن کریم میں ابو لہب کا اصل نام عبدالعزی کیوں نہیں آیا؟
124ابو لہب کی وفات
125نزول آیات کے اسباب
125پہلا قول
125دوسرا قول
127تیسرا قول
128خلاصہ کلام
135پانچویں آیت
136نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
137کعب بن اشرف
146آیات کا سبب نزول
150خلاصہ کلام
155تلمود کی دوسری وصیت
159چھٹی آیت
160نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
161امیہ بن خلف
177امیہ بن خلف کی قتل گاہ
181نزولِ آیات کے اسباب
188امیہ بن خلف کی اصل تصویر
192ساتویں آیت
195نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
196عبداللہ بن ابی منافقین کا سرغنہ
208اسباب نزولِ آیات
223منافقوں کی نشانیاں
233آٹھویں آیت
234آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
235نضر بن حارث قصص و لطائف کا ماہر
248آیات کے اسبابِ نزول
Flag Counter