Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 7

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

228
یہ لوگ غزوۂ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ چھوڑ کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے مٹھی بھر ساتھیوں کو قریش اور اس کی اتحادی جماعتوں کے لشکر کے سامنے تنہا چھوڑ گئے۔ پھر بعد میں اپنی منافقت ظاہر کرتے ہوئے یہ بات کہنے لگے جسے قرآن کریم نے بیان کیا ہے: ﴿ قَالُوا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالًا لَاتَّبَعْنَاكُمْ ﴾ ’’ انھوں نے کہا: اگر ہم لڑائی (کا فن) جانتے ہوتے تو ضرور تمھارا ساتھ دیتے۔‘‘ [1] منافقین کی ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ کسی طرح انصار و مہاجرین کے درمیان فتنہ کھڑا کر دیا جائے۔ اس لیے وہ وقتاً فوقتاً فریقین کے بعض افراد کو اسلحہ اٹھانے پر ابھارتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں لوگوں کے دلوں میں شبہات پیدا کرتے تھے، طرح طرح کے الزام لگاتے تھے اور مسلمانوں کی عزت اچھالنے کی کوشش کرتے تھے اور جب بھی وحی الٰہی ان کو رسوا کرتی اور ان کی خبث باطن کو واضح کرتی تو یہ فوراً کہہ دیتے تھے: ﴿ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ﴾ ’’ہم تو ہنسی مذاق اور دل لگی کر رہے تھے۔‘‘ [2] ہر زمانے اور ہر شہر میں ہم ایسے بہت سے لوگوں کو پاتے ہیں جو ایسے دعوے کرتے ہیں اور جب ان کا راز فاش ہوجاتا ہے تو پھر کہنے لگتے ہیں کہ ہم تو مذاق کررہے تھے۔ کیونکہ ان کی نظر میں اخلاق و کردار اور بد کرداری میں کوئی فرق نہیں ہوتا اور جب اخلاص اور نفس کو پاکیزہ رکھنے کے ترازو بگڑ جائیں تو تمام ترازو اور قیمتیں خراب ہو جاتی
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
16پہلی آیت
17نزول آیاتِ کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
18ولید بن مغیرہ
29آیات کا سببِ نزول
33اہلِ حق ہمیشہ ستائے گئے
41دوسری آیت
42نزو لِ آیات کے متعلق علماء کرام کے اقوال
43ابو جہل (عمر و بن ہشام)
61ابو جہل کی ہلاکت
65سببِ نزول
70ابوجہل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا معترف تھا
75تیسری آیت
76نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
77جناب ابو طالب
77ابو طالب کی پیدائش
77تربیت
80ابو طالب کی و ا لدہ
80ابو طالب کی اولاد
95دائمی مشعل
100آیات کا سببِ نزول
105آثار و اسباق
112چوتھی آیات
113نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
114ابولہب بن عبدالمطلب
114قرآن کریم میں ابو لہب کا اصل نام عبدالعزی کیوں نہیں آیا؟
124ابو لہب کی وفات
125نزول آیات کے اسباب
125پہلا قول
125دوسرا قول
127تیسرا قول
128خلاصہ کلام
135پانچویں آیت
136نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
137کعب بن اشرف
146آیات کا سبب نزول
150خلاصہ کلام
155تلمود کی دوسری وصیت
159چھٹی آیت
160نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
161امیہ بن خلف
177امیہ بن خلف کی قتل گاہ
181نزولِ آیات کے اسباب
188امیہ بن خلف کی اصل تصویر
192ساتویں آیت
195نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
196عبداللہ بن ابی منافقین کا سرغنہ
208اسباب نزولِ آیات
223منافقوں کی نشانیاں
233آٹھویں آیت
234آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
235نضر بن حارث قصص و لطائف کا ماہر
248آیات کے اسبابِ نزول
Flag Counter