Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 7

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

120
نکلتے۔ قریش نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی تکالیف سے دو چار کیا تھا جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ابو لہب کو اس صورت حال کی اطلاع ملی تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے محمد! مجھے لات کی قسم! ابو طالب کی وفات کے بعد اب جب تک میں زندہ ہوں تم تک کسی دشمن کو پہنچنے نہیں دوں گا۔ ایک دن ابن غیطلہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازیبا کلمات کہہ دیے۔ ابو لہب اس کی طرف بڑھا اور اسے عبرتناک سزا دی، وہ پشت پھیر کر چِلّانے لگا: اے قریش کی جماعت! ابو عتبہ بے دین ہو گیا ہے۔ قریش کے سردار ابولہب کے پاس جمع ہوگئے اور پوچھنے لگے کہ یہ کیا معاملہ ہے؟ ابولہب نے کہا: میں نے عبدالمطلب کے دین کو نہیں چھوڑا، میں تو اپنے بھتیجے کی مدد کر رہا ہوں کہ اس پر ظلم نہ کیا جائے تا کہ یہ جس کام کا ارادہ رکھتا ہے وہ کرے۔ قریشی کہنے لگے: تو نے بہت اچھا کیا، بہت خوب کیا، تو نے صلہ رحمی کی ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافی دن اسی طرح امن و امان سے آتے جاتے رہے، کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنا۔ جب قریش نے دیکھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اب کھل کر اپنے دین کی دعوت دینے لگے ہیں اور انھیں کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ہے تو ان کے سرداروں نے ابو لہب کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بیزار کرنے کے بارے میں غور و فکر کیا۔ عقبہ بن ابی معیط اور ابو جہل ابولہب کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ کیا تیرے بھتیجے نے تجھے بتایا ہے کہ عبدالمطلب کا ٹھکانا کہاں ہے؟ ابو لہب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور کہنے لگا: اے محمد! عبدالمطلب کا ٹھکانا کہاں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ اپنی قوم کے ساتھ ہیں۔‘‘ ابو لہب نے انھیں آکر بتلایا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں کہ وہ اپنی قوم کے ساتھ ہیں۔ وہ دونوں کہنے لگے:
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
16پہلی آیت
17نزول آیاتِ کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
18ولید بن مغیرہ
29آیات کا سببِ نزول
33اہلِ حق ہمیشہ ستائے گئے
41دوسری آیت
42نزو لِ آیات کے متعلق علماء کرام کے اقوال
43ابو جہل (عمر و بن ہشام)
61ابو جہل کی ہلاکت
65سببِ نزول
70ابوجہل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا معترف تھا
75تیسری آیت
76نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
77جناب ابو طالب
77ابو طالب کی پیدائش
77تربیت
80ابو طالب کی و ا لدہ
80ابو طالب کی اولاد
95دائمی مشعل
100آیات کا سببِ نزول
105آثار و اسباق
112چوتھی آیات
113نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
114ابولہب بن عبدالمطلب
114قرآن کریم میں ابو لہب کا اصل نام عبدالعزی کیوں نہیں آیا؟
124ابو لہب کی وفات
125نزول آیات کے اسباب
125پہلا قول
125دوسرا قول
127تیسرا قول
128خلاصہ کلام
135پانچویں آیت
136نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
137کعب بن اشرف
146آیات کا سبب نزول
150خلاصہ کلام
155تلمود کی دوسری وصیت
159چھٹی آیت
160نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
161امیہ بن خلف
177امیہ بن خلف کی قتل گاہ
181نزولِ آیات کے اسباب
188امیہ بن خلف کی اصل تصویر
192ساتویں آیت
195نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
196عبداللہ بن ابی منافقین کا سرغنہ
208اسباب نزولِ آیات
223منافقوں کی نشانیاں
233آٹھویں آیت
234آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
235نضر بن حارث قصص و لطائف کا ماہر
248آیات کے اسبابِ نزول
Flag Counter