Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 7

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

119
میں داخل ہوا، وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مختلف قبائل کے پاس انھیں توحید کی دعوت دینے کے لیے جاتے تو ایک آدمی جو بھینگی آنکھوں، چمکتے چہرے اور گنجان بالوں والا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے لگ جاتا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی قبیلے کے پاس جا کر انھیں فرماتے: اے فلاں کے بیٹو! میں تمھاری طرف اللہ کا رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں، میں تمھیں حکم دیتا ہوں کہ تم اللہ کی بندگی کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، میری تصدیق کرو اور اللہ کے احکامات لوگوں تک پہنچانے میں میری مدد کرو، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فوراً بعد ابو لہب بول اٹھتا: اے فلاں کے بیٹو! یہ شخص تم سے لات و عزیٰ اور تمھارے دوست جنات کو چھیننا چاہتا ہے، یہ بدعت اور گمراہی لے کر آیا ہے، لہٰذا تم اس کی بات نہ سنو، نہ اس کی اتباع کرو۔ ربیعہ بن عباد کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ انھوں نے بتایا کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا ابو لہب ہے۔[1]اس نے اپنے کفر و شرک ، گمراہی اور حماقت ہی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس نے ہر خیر و بھلائی کا انکار کیا اور اپنے کفر پر ڈٹا رہا، اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہیں بات کرتے تو یہ فوراً جھٹلانے لگتا، اگر لوگوں کو اللہ کی طرف بلاتے تو یہ انھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے متنفر کرتا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر قیام کی جگہ ٹھہرتا، بنو ہاشم سے قریش کی عداوت پر خوش ہوتا اور قریش کے ساتھ مل کر مسلمانوں کو تنگ کرتا تھا حتی کہ خانۂ کعبہ میں بائیکاٹ کی دستاویز لٹکانے والوں میں بھی شریک تھا۔ جب ابو طالب اور سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا 5 دن کے وقفے سے فوت ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر دو مصیبتیں جمع ہو گئیں جس کی و جہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر ہی میں رہنے لگے، بہت کم باہر
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
16پہلی آیت
17نزول آیاتِ کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
18ولید بن مغیرہ
29آیات کا سببِ نزول
33اہلِ حق ہمیشہ ستائے گئے
41دوسری آیت
42نزو لِ آیات کے متعلق علماء کرام کے اقوال
43ابو جہل (عمر و بن ہشام)
61ابو جہل کی ہلاکت
65سببِ نزول
70ابوجہل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا معترف تھا
75تیسری آیت
76نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
77جناب ابو طالب
77ابو طالب کی پیدائش
77تربیت
80ابو طالب کی و ا لدہ
80ابو طالب کی اولاد
95دائمی مشعل
100آیات کا سببِ نزول
105آثار و اسباق
112چوتھی آیات
113نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
114ابولہب بن عبدالمطلب
114قرآن کریم میں ابو لہب کا اصل نام عبدالعزی کیوں نہیں آیا؟
124ابو لہب کی وفات
125نزول آیات کے اسباب
125پہلا قول
125دوسرا قول
127تیسرا قول
128خلاصہ کلام
135پانچویں آیت
136نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
137کعب بن اشرف
146آیات کا سبب نزول
150خلاصہ کلام
155تلمود کی دوسری وصیت
159چھٹی آیت
160نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
161امیہ بن خلف
177امیہ بن خلف کی قتل گاہ
181نزولِ آیات کے اسباب
188امیہ بن خلف کی اصل تصویر
192ساتویں آیت
195نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
196عبداللہ بن ابی منافقین کا سرغنہ
208اسباب نزولِ آیات
223منافقوں کی نشانیاں
233آٹھویں آیت
234آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
235نضر بن حارث قصص و لطائف کا ماہر
248آیات کے اسبابِ نزول
Flag Counter