ان کے لئے ان کے رب کے پاس سلامتی کی منزل ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ وَاللّٰہُ يَدْعُو إِلَىٰ دَارِ السَّلَامِ ﴾۔[1] اور اللہ تعالیٰ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے۔ چنانچہ جنت ہر طرح کی آفت و مصیبت سے سلامتی کا گھر ہے۔[2] (ج) دار الخلد (ہمیشگی کا گھر): اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ جنتیوں کو جنت سے کبھی کوچ نہ کرنا ہوگا‘ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿ عَطَاءً غَيْرَ مَجْذُوذٍ ﴾۔[3] یہ بے انتہاء بخشش ہے۔ یعنی نہ ختم ہونے والی عطاء۔ نیز ارشاد ہے: |
Book Name | جنت و جہنم کے نظارے |
Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 265 |
Introduction |