اٹھارہواں مبحث: جنتیوں کے محل اور جہنمیوں کی رہائش گاہیں :
۱-جنتیوں کے محل‘ خیمے اور بالاخانے:
(الف) بالاخانے، محلات اور پاکیزہ رہائش گاہیں :
اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿ لَـٰكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِّن فَوْقِهَا غُرَفٌ مَّبْنِيَّةٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ وَعْدَ اللّٰہِ ۖ لَا يُخْلِفُ اللّٰہُ الْمِيعَادَ ﴾[1]
ہاں وہ لوگ جو اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کے لئے بالا خانے ہیں جن کے اوپر بھی بنے بنائے بالاخانے ہیں ‘ (اور) ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، اللہ کا وعدہ ہے اور اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔
|